دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں حکام کا کہنا ہے کہ 54 سالہ انڈین اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر ڈوبنے سے ہوئی ہے۔دبئی پولیس کیرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل کے غسل خانے میں بےہوش ہونے کے بعد باتھ ٹب میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوئیں۔اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ 1980 کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنے والی سری دیوی سنیچر کی شب دبئی میں ایک شادی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں۔سری دیوی کی ہلاکت کے حوالے سے فورینزک رپورٹ دبئی پولیس نے جاری کی ہے اور یہ رپورٹ ان کے لواحقین اور انڈین قونصل خانے کو فراہم کی گئی ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق اس رپورٹ کا مطلب سری دیوی کی لاش کی انڈیا منتقلی میں تاخیر بھی ہو سکتا ہے جو کہ پیر کو واپس بھیجی جانی تھی۔خیال رہے کہ سری دیوی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال جاری نہیں کی گئی ہے جس میں ٹاکساکولوجی کے تجزیوں کے نتائج شامل ہوں گے۔اسی رپورٹ سے واضح ہو سکے گا کہ دل کے دورے سے ہلاکت اور حادثاتی طور پر ڈوبنے کی رپورٹ کا آپسی تعلق کیا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

