لیسٹر(ویب ڈیسک)برطانیہ کے شہر لیسٹر میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی۔برطانوی شہر لیسٹر میں دھماکے گزشتہ روز شام کے اوقات میں ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اسٹور اور 2 منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔پولیس اور ریسکیو اداروں نے دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔پولیس نے واقعے کے ایک روز بعد 5 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملبے سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 5 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کے مطابق کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملبے سے مزید افراد کو ڈھونڈنے کے لیے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

