ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت دفاع اور داخلہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے کئی اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔سیاسی اور دفاعی سیٹ اپ میں اہم تبدیلیوں کے احکامات رات گئے سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کیے گئے۔شاہی فرمان کے مطابق بری فوج اور فضائیہ کے سربراہوں سمیت کئی کمانڈرز عہدوں سے ہٹادیے گئے۔سعودی چیف آف اسٹاف جنرل عبد الرحمان بن صالح البنیان کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کرکے لیفٹننٹ جنرل فیاض بن حامد الروویلی کو نیا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا۔جبکہ لیفٹینینٹ جنرل فہد بن ترکی کو جوائنٹ فورسز کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔شاہی احکامات پر صوبہ الجوف کے گورنر فہد بن بدر کو بادشاہ کا مشیر مقرر کرکے ان کی جگہ بدر بن سلطان کو نیا گورنر تعینات کیا گیا ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

