کراچی (شوبز ڈیسک) ٹی وی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا فلم جانان اور نامعلوم افراد 2 میں کام کرکے احساس ہوا کہ ٹی وی فنکاروں کو بڑی سکرین کیلئے وقت نکالنا چاہیے اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے ،اپنے فینز کوبہت جلد سرپرائز دوں گی،ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے دور کیا ہواہے۔ ساتھی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنا اچھا لگا ہے۔ہمایوں سعید اور فہد مصطفی کی فلموں سے انڈسٹری کے سنہرے دور کے آثار اور نمایاں ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت بیرون ملک سے بھی فلموں کی آفرز ہورہی ہیں تاہم ذاتی طور پر اپنے ملک کی فلموں کو ترجیح دینا چاہتی ہوں، کم کام کرکے معیار برقرار رکھنا فنکار کے اپنے اوپر ہوتا ہے اچھی پروڈکشن ہی فنکار کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

