یارکشائر(نیوزایجنسیاں) برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔یارکشائر کے ٹاﺅن ڈانکاسٹر میں دو روز قبل ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ یارکشائر میں ہونے والے میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی اور زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے۔مقابلہ جیتنے کے بعد ایک انٹریو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔موت سے قبل آخری انٹرویو میں اسکاٹ ویسٹ گارتھ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک اچھا مقابلہ پیش کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے برطانوی باکسر نے اپنے کیریئر میں 6 فتوحات سمیٹیں ، دو مقابلے ہارے جب کہ ایک فائٹ برابر رہی، ان کی موت پر فرینک برنو، رکی ہیٹن اور دیگر نامور باکسرز نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

