تازہ تر ین

سانحہ بلدیہ ٹاﺅن ،رکن سندھ اسمبلی مشکل میں پھنس گئے ،عدالت کا حکمنامہ جاری ،سب کو بڑا جھٹکا لگ گیا

(ویب ڈیسک )کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی رو¿ف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل میں واقع انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، سماعت کے موقع پر مقدمے میں گرفتار ملزم عبدالرحمان عرف بھولا اور زبیر چریا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس کے علاوہ ضمانت پر رہا ملزم ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی رو¿ف صدیقی و دیگر بھی پیش ہوئے۔بلدیہ فیکٹری کیس: عدالت کا رو¿ف صدیقی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم عدالت نے ملزمان پر 6 سال بعد فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے 17 فروری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا جب کہ عدالت نے کیس میں مفرور ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دے دیا۔خیال رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاو¿ن میں واقع گارمنٹ فیکٹری علی انٹر پرائزز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv