تازہ تر ین

امریکہ موم کیوں ہوا۔۔۔بڑی وجہ سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ ٹرمپ اس وقت ایک طاقت ہے۔ ہم ساری دنیا کو ناراض نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو ق لیگ کے ہیں لیکن لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات پیپلز پارٹی کی طرف سے لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کےلئے پی پی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سب پارٹیوں کا الحاق کرنا بڑی بات ہے لیکن ان کے احتجاج سے حکومت نہیں جائے گی۔ دو مہینے پہلے تک تحریک انصاف مقبول جماعت تھی لیکن آج نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے وہ دو پارٹیوں کے جبکہ اب صرف ایک پارٹی کے خلاف بیانات دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل جیسے واقعات بہت پہلے سے ہو رہے ہیں۔ تجزیہ کار شاہد ندیم نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات نازک موڑ پر ہیں، سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ امریکی پالیسی ساز بھی اپنے بادشاہ کی سوچ سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری پاکستان اور کینیڈا کے مشترکہ قائد ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں سنجیدگی سے ایک ہوگئیں تو حکومت گر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعہ حکومت اور ایجنسیوں کا فیلیئر ہے۔ حکومت پہلے واقعے کے بعد ہی جاگ جاتی تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا ایک مضبوط ادارہ ہے۔ حیرت ہوئی کہ وہاں ججز نے اپنے ہی چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ بھارت بہت ساری چیزیں ہم سے سیکھ رہا ہے۔ ”مسٹر کیوں نکالا“ ججوں کو نوٹوں سے بھرے بریف کیس بھیجا کرتے تھے۔ تجزیہ کار زابر سعید بدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی ذرا سی اہمیت ظاہر کی تو امریکہ موم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ لیٹتے جائیں گے تو امریکہ ”ڈو مور“ کہتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے ملنے سے حکومت جاتی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قصور جیسے واقعات دیگر شہروں میں بھی رونما ہو رہے ہیں لیکن خبریں دب گئیں۔ تجزیہ کار جاوید کاہلوں نے کہا ہے کہ نیٹو افواج پاکستان کے بغیر افغانستان میں کچھ نہیں کر سکتیں۔ امریکہ کا لہجہ نرم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں پیر سیال شریف کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججز نے اپنے ہی چیف جسٹس کو تختہ مشق بنایا ہے۔ انڈین سپریم کورٹ بھی انگڑائی لینے کی کوشش کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان سے دنیا کی عدالتیں لیڈ لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv