تازہ تر ین

’لالہ‘کی بھارت کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی حمایت

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی )کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کیخلاف ہرجانے کے دعوے کی حمایت کردی ۔ ایک انٹر ویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا بورڈ کس حد تک جاتا ہے کیوں اگر آمنے سامنے بیٹھ کر بات کی جائے تو وہ بالکل ایک الگ مسئلہ ہے ، ہم نے بھارت کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلی ہوئی ہے اور پی سی بی ہمیشہ اس میں ایک قدم آگے رہا ہے ،بھارتی کرکٹ بور ڈ کو بھی سیاست ایک طرف رکھ کر کرکٹ کھیلنا ہوگی ، دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ ز کے درمیان ایک ایم او یو سائن ہوا تھا اس لیے پی سی بی کی جانب سے ہرجانے کا دعوی بالکل ٹھیک ہے ۔ایشز سیریز میں فکسنگ کی رپورٹس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ فکسنگ کو روکنے کا یہی طریقہ ہے کہ فکسرز کو پہلے ہی پکڑ لیا جائے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv