تازہ تر ین
orange-train

ٹوٹی سڑکیں، ملبے کے ڈھیر، گہرے گڑھے، شکر الحمداللہ عذاب سے نجات ملی

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زےرتعمےر منصوبے کا دورہ کےا اور منصوبے کے تعمےراتی کاموں کا جائزہ لےا۔وزےراعلیٰ نے زےر تعمےر منصوبے کے مختلف حصے دےکھے اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزےد تےزکرنے کی ہداےت کی۔وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ےہ منصوبہ دکھی انسانےت کی خدمت کے حوالے سے انتہائی اہمےت کا حامل ہے اوراس منصوبے کو ہم نے محنت ،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے پائےہ تکمےل تک پہنچانا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہسپتال مےں گردے اورجگر کے امراض کے مستحق مرےضوں کو جدےد علاج معالجہ مفت ملے گا۔وزےراعلیٰ نے مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی پوری ٹےم پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے منصوبے پر محنت سے کام کررہی ہے ۔ وزےر صحت،چےف سےکرٹری،انتظامےہ،پی اےچ اے،پی کے اےل آئی کی مےنجمنٹ اورتمام متعلقہ ادارے منصوبے کے پہلے مرحلے کی مقررہ مدت مےںتکمےل کےلئے دن رات کام کررہی ہے اورہماری کوشش ہے کہ پہلا مرحلہ وقت مقرر پرمکمل ہو انشاءاللہ ہماری مشترکہ کاوشےں رنگ لائےں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور میں پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرکے اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور منصوبے میں ہونے والی تاخیر کو دن رات محنت کرکے دور کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام مےں کہا ہے کہ ےہ د ن منانے کا مقصد عوام مےں کرپشن کےخلاف شعور بےدار کرنا اوراسکے منفی نتائج سے آگاہ کرنا ہے۔ کرپشن ایک سماجی ظلم اورعوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے جس سے معاشرے میں عدم اطمینان اور مایوسی پھیلتی ہے اور کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت اورکرپشن کے خاتمے کےلئے حکومتی اقدامات کے باعث عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے اوربدعنوانی کے خاتمے کےلئے ہماری کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گےاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv