تازہ تر ین
LGS

لاہور گرائمر سکول کیخلاف شکنجہ تیار، ڈی جی ایل ڈی کا نوٹس ،شہریوں کیلئے عذاب تجاوزات نہ ہٹانے پر 5لاکھ جرمانہ ہوگا

لاہور (خبرنگار) لاہور گرائمر سکول گلبرک (ایل جی ایس) کے غیر قانونی تجاویزات ختم نہ کرنے پر ایل ڈی اے نے 5لاکھ جرمانہ،ایف آئی آرسمیت غیر قانونی تجاویزات ختم کرنے کا عندےہ دی دیا ۔ جبکہ روزنامہ خبریں میں شائع ہونے والی خبر پر ڈی جی ایل ڈی بھی ان ایکشن۔ ایل ڈی اے نے ڈی جی ایل ڈی اے کے حکم پر سکول بلڈنگ کی کمرشلیزیشن بارے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایل ڈی اے کے ایک اعلیٰ افسر نے لاہور گرائمر سکول (ایل جی ایس) انتظامیہ کو غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی وارننگ دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور گرائمر سکول واقع غالب مارکیٹ گلبرک تھری مےں تعمیر کی جانے والی غیرقانونی تجاوزات پر ڈی جی ایل ڈی اے خبریں کی نشاندہی پر ایکشن لے لیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اس پر فوری کاروائی کی جائے ۔متعلقہ افسران نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے ایل ڈی اے اس بات کی بھی تحقیقات کررہا ہے کہ لاہور گرائمر سکول کی بلڈننگ کمرشل قوانین کے تحت تیار کی گئی تھی یا غیر کمرشل بنیادوں پر تعمیر کی گئی کیونکہ گلبرک ٹاون کا کہنا ہے کہ یہ ٹاون سے پاس شدہ نہیں ہے ۔ واضح رہے اس پہلے ٹریفک سےکٹر گلبرک بھی سکول انتظامیہ کو روڈ رکاوٹ تجاوزات بارے قانونی نوٹس دے چکا ہے لیکن تاحال سکول انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے پر کوئی عمل نہیں کیا ۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv