تازہ تر ین

موبائل فون سروس بند ، تشویشناک خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور میں حضرت داتاگنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر دہشت گردی کاخطرہ حساس اداروں نے ریڈالرٹ جاری کردیا جبکہ رینجرز نے بھی سکیورٹی کاکنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدراشرف نے مقامی مساجد، حساس مقدمات، عبادت گاہوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے اور مشکوک افراد کی اطلاع دی جائے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں حضرت داتاگنج بخشؒ کے مزار پر دہشت گردی کاخطرہ ظاہر کیاجارہا ہے جبکہ کئی دہشت گردوں کی موجودگی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس پر حساس اداروں نے جاری کرتے ہوئے مساجد، حساس مقامات، عبادت گاہوں، سکولوں اور ہسپتالوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔پنجاب حکومت نے لاہور پولیس کی درخواست پر داتا دربار اور چہلم کے مرکزی جلوسوں کے روٹ اور اس کے اطراف موبائل فون سروس معطل کردی گزشتہ روز موبائل سروس اندرون شہر ، نیوانارکلی، گوالمنڈی، اسلام پورہ مزنگ، پرانی انارکلی، سول سیکرٹریٹ، لوئرمال، راوی روڈ، بلال گنج، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو سمیت چہلم کے ماتمی جلوسوں اور داتا دربار کے اطراف موبائل سروس مکمل طور پر بند رہی جبکہ شہر بھر میں جزوی طور پر موبائل سروس بند رہی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں سناٹوں کا راج رہا، لاہور کی عدالتوں میں سکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں کو پیش نہ کیا گیا۔ سالانہ عرس مبارک داتاگنج بخشؒ اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کیاگیا۔ اکثر مقدمات میں آئندہ تاریخ ڈال کر سماعت ملتوی کردی گئی۔ قیدیوں کی عدم پیشی کے باعث عدالتوں کے احاطے بھی ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے۔ سینکڑوں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین مایوس گھروں کو لوٹ گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv