تازہ تر ین
imran khan

کوٹ ادو میں کپتان کا دھواں دار خطاب ،نواز شریف کا کچا چھٹا کھول کر رکھ دیا

کوٹ ادو(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوریت وہ ہوتی ہے جہاں ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے اور اگر پاکستان میں جمہوریت ہوتی تو نواز شریف 300 ارب روپے کی کرپشن کا جواب دیتے۔کوٹ ادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روٹی کپڑا اور مکان اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے نام پر ووٹ لیے جاتے ہیں لیکن ملک میں ایک چھوٹی سی کرپٹ مافیا قابض ہے جو امیر اور عوام غریب ہو رہی ہے، کرپٹ مافیا عوام کے حقوق کے نام پر ووٹ لیتی ہے اور اپنے بچوں کو بیرون ملک جائیدادیں بنا کر دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب قوم میں شعور آ جاتا ہے تو وہ اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کرتی ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت آ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت وہ ہوتی ہے جس میں ملک کا سربراہ عوام کو جوابدہ ہوتا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہوتا ہے لیکن نوازشریف نے جھوٹ بولا اور ہمیں جواب نہیں دیا۔چیرمین تحریک انصاف نے الزام لگایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کے خلاف ریفرنس اس لیے نہ?ں بھیجا کیوں کہ وہ ان کے گھر کے ملازم ہیں، کرپشن کیسز کے خلاف پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں گئے تو سارے محکموں نے ہاتھ کھڑے کر دیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں اوپر جتنے لوگ بیٹھے ہیں وہ سب شریف خاندان کے درباری ہیں، پارلیمنٹ نے قانون پاس کیا کہ مجرم ایک پارٹی کا سربراہ ہو سکتا ہے، ایسا دنیا میں کسی پارلیمنٹ نے نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کس جمہوریت میں ہوتا ہے کہ عوام کا پیسہ چوری کرنے والے کو عوام کے پیسے سے پروٹوکول ملے، نواز شریف اور ان کے بچوں نے سارا پیسا پاکستان سے بنایا لیکن جب کھانسی بھی ہو جائے تو علاج کے لیے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، ان لوگوں نے 30 سال میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنایا جس میں ان کا علاج ہو سکے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ برسوں سے کہہ رہا ہوں کہ اسحاق ڈار سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، نیب سے پوچھتا ہوں کہ انہیں باہر جانے کی اجازت کیوں دی؟ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبر پختونخوا میں پہلا موقع ملا تو ہم نے پولیس کے نظام کو بہتر بنایا اور اگر آئندہ حکومت بنا کر پنجاب کی پولیس کو بھی بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آ کر کسانوں کے لیے بھی پالیسی بنائیں گے اور اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv