تازہ تر ین
hassan ali

ون ڈے رینکنگ میں حسن علی کی بادشاہت قائم پاکستان کا چھٹا نمبر

دبئی(ویب ڈسک) آئی سی سی کی جانب سے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، بولرز میں پاکستان کے نوجوان پیسر حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ پاکستان ٹیم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نمبر ون بن گئے ہیں۔ بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ون ڈے ٹیموں کی نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ 6386 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انڈین ٹیم 6379 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا تیسرے ، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ 5 ویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش 7 ویں، سری لنکا 8 ویں ، ویسٹ انڈیز 9 ویں، افغانستان 10 ویں، زمبابوے 11 ویں اور آئر لینڈ کی ٹیم 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔بیٹسمینوں کی ٹاپ 20 رینکنگ میں بابر اعظم کے علاوہ کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں۔ محمد حفیظ 24 ویں، اظہر علی 34 ویں جبکہ کپتان سرفراز احمد 37 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، ڈیوڈ ملر بدستور تیسرے، پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم چوتھے، کوانٹن ڈی کک 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، جوئے روٹ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں، روہت شرما بدستور 7 ویں، فاف ڈوپلیسی 2 درجے ترقی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ہاشم آملہ 9 ویں، کین ولیمسن 2 درجے تنزلی کے ساتھ 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بولرز میں پاکستان کے نوجوان پیسر حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، ٹاپ 20 میں کوئی اور پاکستانی بولر موجود نہیں۔ عمران طاہر دوسرے، جسپریت بمرا 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے، جوش ہیزل ووڈ، کاگیسو ربادا اور مچل سٹارک ایک ایک درجہ پیچھے جاتے ہوئے بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ 7 ویں، اکشر پٹیل 8 ویں، راشد خان 9 ویں اور سنیل نارائن 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد حفیظ 22ویں، محمد عامر 24 ویں جبکہ عماد وسیم 27 ویں نمبر پر موجود ہیں۔آل را?نڈرز کی فہرست میں پاکستان کے محمد حفیظ بدستور سرفہرست ہیں، شکیب الحسن دوسرے، محمد نبی تیسرے نمبر پر ہیں، بین سٹوکس نے اینجلو میتھیوز کو پیچھے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ عماد وسیم 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv