تازہ تر ین

تیسری ٹی 20،10کروڑ روپے کا مطالبہ ،وجہ کیا بنی؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان اور سری لنکا ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے انتظامات و انعقاد کے لئے پنجاب حکومت سے دس کروڑ کے اضافی فنڈز مانگ لئے ہیں۔ یہ میچ قذافی سٹیڈیم میں 29 اکتوبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو پاکستن اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کرانے کے انتظامات کے لئے قذافی سٹیڈیم میں سی سی ٹی وی کیمرے‘ واک تھرو گیٹ‘ خاردار تار‘ ایمرجنسی لائٹس‘ جنریٹرز‘ کرین‘ لفٹرز‘ عارضی‘ واش روم‘ سٹیمرز‘ بینرز اور دیگر ضروری سامان کیلئے 10 کروڑ کے فنڈز درکار ہے۔ فنڈز کی فراہمی کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لئے بھجوائی گئی ہے اور جلد فنڈز فراہم کردیئے جائیںگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv