تازہ تر ین
asad-300x200

اسد شفیق سینئرز کا خلا پُر کرنے کیلئے پُر عزم

لاہور(نیوزایجنسیاں)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اسد شفیق سینئرز کا خلا پر کرنے کیلئے پرعزم ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوگی۔ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز نے کہا کہ سری لنکن پلیئرز بھی ایسی کنڈیشنز سے واقف ہیں، رنگنا ہیراتھ اچھے بولر ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ نائب کپتان نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی، ان کی غیر موجودگی میں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں، مجھے پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا، سینئرز سے بہت کچھ سیکھا اور اب بیٹنگ میں بھرپور ذمہ داری سے اپنا کردار نبھانا ہوگا۔انھوں نے کہا پلیئرز فٹ ہیں اور یو اے ای کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا خاصا تجربہ رکھتے ہیں، اس وقت فٹنس پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں متوازن ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آئند ہے جبکہ یاسر شاہ، محمد عامر اور محمد عباس کی ٹیم میں موجودگی اہمیت کی حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv