تازہ تر ین
power-house-electricity

بجلی پیدا کرنیوالی 9کمپنیوں کیخلاف مقدمہ, 11ارب ادا کرنیکا حکم

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان ایک بین الاقوامی عدالت میں بجلی پیدا کرنے والی 9 کمپنیوں کیخلاف ایک اور قانونی جنگ ہار گیا، لندن کی بین الاقوامی ثالثی عدالت نے اپنے حتمی جانبدارانہ فیصلے میں پاکستان کو 9 انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو دعویٰ کیے گئے تقریباً 11ارب روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مقامی انگلش اخبار کے مطابق دوسری پریشان کن پیش رفت یہ ہے کہ انٹرنیشنل ٹربیونل ان کمپنیوں کے نقصان کے دعویٰ جات کی مقدار کے تعین کی کارروائی بھی شروع کرنے والا ہے جس کی سماعت یکم اور دو اکتوبر کو ہوگی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سماعت مکمل ہونے پر پاکستان کو 9 آئی پی پیز ی جانب سے نقصانات کا دعویٰ جات کے جواب میں مزید اربوں روپے ادا کرنا ہونگے۔ سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ یہ مختلف محکموں خصوصاً وزارت پانی و بجلی کی مکمل ناکامی ہے کہ بھاری رقم ادائیگی کے وہ مسلسل فیصلے ملک کیخلاف جاری کیے گئے۔ قانونی ماہرین نے ریکوڈیک، کار کے اور موجودہ آئی پی پیز معاملے سمیت مختلف کیسوں میں عالمی ثالثی کی عدالتوں میں ملک کی مسلسل ناکامی سے متعلق جامع تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جن 9 بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی کا حکم دیا گیا ان میں اٹلس پاور لمیٹڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، نشاط پاور لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، سیف پاور لمیٹڈ ، اورینٹ پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، سیفائر الیکٹرک کمپنی لمیٹڈ اور ہالمور پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv