تازہ تر ین

مناسک حج شروع, عازمین مکہ سے منیٰ پہنچیں گے

مکہ مکرمہ (آن لائن)مناسک حج کی ادائیگی آج سے شروع ہوگی، عازمین حج نماز فجر کی ادائیگی کے بعدلبیک اللھم لبیک کی صداںکی گونج میں بدھ کو مکہ مکرمہ سے منی پہنچیں گے ۔عازمین حج منیٰ پہنچنے پر پورادن ایمان افروزاورروح پرورماحول میں ذکرواذکاراورعبادات میںمصروف رہیںگے ،ظہر،عصر ،مغرب اورعشاکی نمازوہیںاداکریںگے وہ منی میںرات قیام اورنماز فجر کی ادائیگی کے بعدسب سے بڑے رکن وقوف عرفہ کے لئے روانہ ہوںگے اور9ذوالحجہ(جمعرات)کووقوف عرفہ کااہم ترین رکن حج اداکرنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ کے لئے روانہ ہوجائینگے ،جہاںوہ کھلے آسمان تلے صبح تک قیام کریں گے وہاںسے کنکریاںلے کر رمی کے لئے منی جمرات آجائیں گے ۔شیطان کوکنکریاںمارنے کے بعدقربانی کریں گے اورسرمنڈواکراحرام کھول دیںگے ۔تفصیلات کے مطابق دنیابھرسے 30لاکھ فرزندان اسلام حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔سعودی عرب کے ڈپٹی وزیراعظم شہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود،سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعودبن نائف بن عبدالعزیزآل سعود اورمرکزی حج کمیٹی کے سربراہ گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیزآ ل سعود خودتمام عازمین حج کی منی روانگی کی مانیٹرنگ کریں گے ۔سعودی وزرات داخلہ کے ایک اعلی عہدیدارنے صحافیوں کوبتایاکہ مکہ مکرمہ ،مشاعر مقدسہ ،منی ،عرفات اورمزدلفہ میںتمام حجاج کرام کوہرقسم کی سہولتیںفراہم کرنے کے لئے تمام متعلقہ اداروںکوتاکید کردی گئی ہے ۔سعودی وزرات صحت نے مشاعرمقدسہ میںعازمین حج کی خدمت کے لئے 175چھوٹی ایمبولینسیں مہیاکی ہیں۔50سے زائد ہیلی کاپٹر مشاعرمقدسہ میںحجاج کرام کوطبی خدمات فراہم کریں گے ۔حج انتظامیہ نے حجاج کرام کی نگرانی کے لئے منی میں450سے زائد کیمرے نصب کئے ہیں۔ ہیں،گورنرمکہ مکرمہ وسربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالدالفیصل بن عبدالعزیزآل سعودنے کہاہے کہ ہم حجاج کرام کی خدمت کرنے والے تمام اداروںکی خدمت کی مساعی کوقدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوںنے انتباہ کیاکہ حج قوانین توڑنے والوںکوخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیزبن سعودنائف بن عبدالعزیزنے واضع کیاہے کہ حج سیاسی جھگڑوںاورفرقہ وارانہ تفرقوںکااکھاڑہ نہیں،حج کی فضابگاڑنے کی ہرکوشش ناکام بنادی جائے گی ۔مکہ مکرمہ کی بلدیہ العاصم المقدسہ کے مئیرڈاکٹر اسامہ الباراوران کے سیکرٹری الشیخ منصوراحمدعجاج نے صحافیوںکوبتایاکہ حج کے دوران شہرکوصاف ستھرارکھنے کے لئے بیس ہزارسے زائدکارکن تعینات کردئیے ہیں، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 200ایمبولینس گاڑیاںمختص کردی گئی ہیں، مکہ مکرمہ ریجن کے معاون ڈائریکٹربرائے امورحج بریگیڈئرمحمدبن عبداللہ الشہری نے صحافیوںکوبتایاکہ غیر قانونی طورپرحج اجازت ناموںکے بغیر عازمین حج کومنتقل کرنے والوںکے خلاف ایک لاکھ ریال جرمانہ اور2برس تک کی قید سزادی جائے گی جبکہ غیر ملکی مقیم عازمین کوجن کے پاس اجازت نامہ نہیں ہوگا،ان کے فنگرپرنٹس لیکرانہیںڈیپورٹ کردیاجائے گا۔سیکرٹری بلدیات ودیہی اموروسربراہ مشاعرمقدسہ منصوبہ جات ڈاکٹر حبیب زین العابدین نے کہاہے کہ مشاعرمقدسہ ٹرین سے لاکھوںحجاج کرام مستفید ہوںگے ۔دریںاثناممتاز مفکراسلام عالمی مبلغ اسلام انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیراورجنوب ایشیاحج کا رپوریشن کے مشیرخاص علامہ ڈاکٹر سعید احمدعنایت اللہ مکی نے حجاج کرام سے التماس کی ہے کہ وہ حشیت الہی کواپنا شعاربنائیںاورنیکی کے کاموںمیںایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں اورجوچیزوہ اپنے لئے پسند کریںدوسرے کے لےے بھی وہی پسندکریںاورباہم امر بالمعروف ونہی عن المنکرکے فریضہ کوانجام دیں۔انہوںنے کہاہے کہ حجاج کرام کے لئے ضروری ہے کہ وہ اخلاق حسنہ کواپنائیںاورفسق وفجورسے اجتناب کریںلہذا حجاج کرام کوچاہےے کہ وہ گالی گلوچ ،ایذا رسانی ،نعرہ بازی اورجلسے جلوس سے مکمل طورپرگریزکریںاورتمام اعمال حج کونہایت ہی اخلاص واطمینان کے ساتھ ذکرودعامیںاداکرنے کی کوشش کریںاورنیک اعمال کی طرف سبقت کرتے ہوئے نماز ،تلاوت قرآن ،تسبیح وتمحید ،استغفاراوردرودشریف کی کثرت کریں۔انہوںنے دعاکی کہ اللہ رب العزت حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میںمملکت سعودی عرب کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت عطافرمائے اورحجاج کرام کی خدمت میںشریک ہر فرد کو اس کی انتھک کوششوںکابہترین بدلہ عطا فرمائے ۔12ذوالحجہ کومغرب سے قبل تمام حاجیوںکے لئے لازم ہے کہ وہ مسجدحرام پہنچ کرطواف زیارت کریں اوراس کے ساتھ ہی مناسک حج مکمل ہوجائیںگے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv