تازہ تر ین

بجلی صارفین کیلئے افسوسناک خبر ، فی یونٹ 10 روپے کا جھٹکا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غریب صارفین کے نوٹ جلا کر بجلی کی پیداوار‘ حکومت عوام کو فی یونٹ دس روپے کا جھٹکا دینے لگی۔ نیپرا دستاویز میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ صارفین کو مہنگی بجلی کے بھی جھٹکے ملنے والے ہیں۔ کوئلے اور گیس سے سستی پیداوار کے بجائے ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگا ترین حصول ترجیح بنا لیا۔ نیپرا دستاویز نے بھانڈا پھوڑ ڈالا۔ کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 26 پیسے اور گیس سے 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ ہے لیکن حکومت سستی پیداوار چھوڑ کر ڈیزل سے 14 روپے فی یونٹ اور فرنس آئل سے 9 روپے 30 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہی ہے۔ دستاویز کے مطابق جولائی میں ڈیزل سے 33 کروڑ اور فرنس آئل سے 3 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ کوئلے سے پیداوار 65 کروڑ یونٹ سے کم ہو کر 36 کروڑ یونٹ جبکہ گیس سے بجلی کی پیداوار 18 فیصد سے کم ہو کر 17 فیصد رہ گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv