تازہ تر ین

چین کا بھارتی شہریوں کیخلاف سخت اقدام،ملک بدری شروع

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین کی ایک ٹیلی کام کمپنی نے تہران اوردوحہ میں بھارتی شہریوں کوملازمت سے فارغ کردیا۔بھارتی ملازمین مین کھلبلی مچ گئی، بھارتی ملازمین کی برطرفی کی وجہ چینی ٹیکنالوجی کی چوری اور چین بھارت سرحدی کشیدگی بتائی جارہی ہے تاہم سرکاری سطح پر اس تصدیق نہیں کی گئی۔بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطا بق تہران میں چینی ٹیلی کام کمپنی کے بھارتی ملازمین کو گذشتہ روزفوری نکالیجانے کے احکامات موصول ہوئے۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بھی بھارتی شہریوں کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے فوری طورپر فارغ کردیا گیا ہے۔ دیگرخلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو چینی ٹیلی کام کمپنی سے نکالنے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے چینی کمپنی سے اپنی برطرفی کا رونا پیٹنا شروع کردیا ہے مگر وجہ نہیں بتائی۔چینی ٹیلی کام کمپنی نیٹ ورکنگ ٹیلی کمیونی کیشن آلات تیار کرتی ہے جس کا ہیڈکوارٹر صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ڑین میں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv