تازہ تر ین
fazal

مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کا شرمناک اقدام

ملتان (خصوصی رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے بیٹے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مدرسہ پر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش، پولیس نے ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے کچہری چوک پر واقع مدرسہ پر مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسدالرحمن نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قبضہ کی کوشش کی جس پر پولیس کو طلب کیا گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر مدرسہ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی اور مدرسہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیئے۔ مدرسہ کے طالب علموں نے قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج کیا اور انہیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا، مہتمم مدرسہ محمدعثمان کے مطابق مولانافضل الرحمن کے بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کے مدرسہ پر قبضہ کی کوشش کی ، حکام بالا اس کا نوٹس لیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv