تازہ تر ین

رابی پیرزادہ کی بطور ہیروئن فلم “شورشرابا”عید کی دوڑ سے باہر

لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرسہیل خان کی فلم”شورشرابا“عیدکی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے جس کا اعلان گزشتہ روزکیاگیا جس کے بعد ان شائقین میں مایوسی کی لہردوڑ گئی ہے جو اس فلم کے شدت اور بے چینی سے انتظارکررہے تھے لیکن پروڈیوسرکے فیصلے کے بعد انہیں اس کے لئے اب مزیدانتظارکرنا پڑے گا۔سہیل خان پروڈکشن ماضی میں نہ صرف ڈرامہ سیریلز بناچکا ہے بلکہ بالی وڈ میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بھارتی فلمیں ریلیز کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔ انہوںنے مہیش بھٹ کی معاونت سے کئی فلمیں بنائیں اورپاکستان میں ریلیز بھی کیں لیکن بعض وجوہات کی بناپر انہوں نے مہیش بھٹ سے اشتراک ختم کرکے پاکستان میں الگ سے بزنس شروع کرتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے انہوںنے تفصیلی ہوم ورک کرتے ہوئے نئی رویات قائم کیں۔جو عام طور پر ہماری انڈسٹری میں نہیں ہوتیں کیونکہ سہیل خان نے فلم کا اعلان کرتے ہی اس کا آغازنہیں کیا بلکہ سب سے پہلے انہوں نے کافی عرصہ سکرپٹ پر کام کیا جس کے بعدکہانی کو فائنل شکل ملتے ہیں انہوں نے میوزک پر کام شروع کردیا اور اس شعبے میں بھی انہوں نے بہت محنت کی ،بہت سے نئے گلوکاروں کے آڈیشن کئے گئے جس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نئے میوزک ڈائریکٹر کو بھی موقع دیا گیا ، سہیل خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم کا میوزک ہمیشہ یادرکھا جائے گا کیونکہ اپنی فلم شروع کرنے سے قبل انہیں ہمیشہ پاکستانی فلموں میں اچھا میوزک نہ ہونے کی شکایت رہی جس کا نہ صر ف انہوں نے برملا اظہارکیا بلکہ اس کا جواب بھی دیا۔اپنی فلم کے بارے میں ان یہی دعویٰ ہے کہ”شورشرابا“کا میوزک عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا ۔ میوزک کے بعد انہوں نے کاسٹ میں بھی بہت محنت کی اور فلم ایک طرف جہاں انہوںنے مصفطےٰ قریشی،بہاربیگم اور نشوجیسے سینئر فنکاروں کو کاسٹ کیاوہیں دوسری طرف عدنان خان،رابی پیرزادہ،ملک عقیل، میبل خان اور عمران خان سمیت سے نوجوان فنکاروں کو بھی موقع دیا جبکہ اس کے علاوہ انہون نے دیگر کئی کرداروں میں بھی نئے فنکار متعارف کرائے۔یہی نہیں انہوں نے فلم کی ڈائریکشن کےلئے بالی وڈ سے حسنین حیدرآبادوالاکا انتخاب کیا جو مہیش بھٹ کیمپ کے لئے کئی فلمیں بناچکے ہیں۔ڈائریکشن کے علاوہ انہوں نے کوریوگرافر بھی بالی وڈ سے لیا ،ریشماں خان بالی وڈ کی کئی فلموں میں کوریوگرافی کرچکی ہیں لیکن پاکستانی فلم کے لئے ان کا یہ پہلا موقع تھا۔ فلم کی شوٹنگ لاہور میں تسلسل سے کی گئی جس کے بعد پوسٹ پروڈکشن بھی مکمل کرلی گئی ۔سہیل خان نے کافی عرصہ پہلے ہی یہ اعلان کردیا تھا کہ”شورشرابا“عیدپرریلیز کی جائے گی جس کی پرموشن بھی مختلف اندازسے جاری تھی لیکن گزشتہ روزانہوں نے اچانک یہ اعلان کرکے کے سب کو حیران کردیا کہ ان کی فلم اب عیدپرریلیز نہیں کی جائے گی۔اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ عیدپر چھ فلمیں ریلیز ہورہی ہیں جس کی وجہ سے فلم کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کی وجہ سے میں نے اسے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسے 21جولائی کا ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی ریلیز موخرہونے سے فلم انڈسٹری میں موجود سہیل خان کے مخالفین کو ایک بار پھر ان کے خلاف باتیں کرنے کا موقع مل گیاہے لیکن سہیل خان اپنے فیصلے پر مطمئن ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv