تازہ تر ین

22لاکھ کیوں نہیں دیتے، آﺅ مسجد چلیں، شیخ رشید کا حیران کُن جواب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ملک نور اعوان نامی شخص کا شیخ رشید سے جھگڑا ہوگیا، ملک نور نے شیخ رشید پرگاڑی لے کر رقم ادا نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ایوان سے باہر نکلنے لگے تو گیٹ نمبر ایک پر مسلم لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان ان کے سا منے آ ئے انہیں روکا اور مطالبہ کیا کہ آپ نے مجھ سے 1998 میں گاڑی لی تھی لیکن ابھی تک پیسے نہیں دیئے لہذا میں غریب آدمی ہوں میرے 22 لاکھ روپے بہت اہمیت رکھتے ہیں آپ مہربانی کر کے میرے پیسے دے دیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میں آپ کو جانتا تک نہیں اور ہاتھ چھڑا کر پارلیمنٹ کے اندر چلے گئے اور سپیکر ایاز صادق سے شکایت کی ۔شیخ رشید نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے بھی ملاقات اور معاملے کی تفصیل سے آگا ہ کیا جس پر چودھری نثار نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت کی روشنی میں ہی اقدامات کریں گے ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر جھگڑا کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملک نور اعوان کے پاس گیٹ پاس نہیں تھا تاہم سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر انہیں پاس جاری کیا گیا۔ ملک نور اعوان مسلم لیگ جاپان کے صدر ہیں اور گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ملک نور کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مسجد میں حلف دیں کہ اس نے میرے پیسے نہیں دینے اور وہ مجھے نہیں جانتے ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ شیخ رشید کا معاملہ انتہائی اہم ہے لہذا اس کی تحقیقات اور کارروائی کی جائے کہ یہ شخص پارلیمنٹ کیسے آیا۔ دوسری جانب شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں اس شخص کو جانتا ہی نہیں جو 19 سال پہلے کے پیسے مانگنے میرے پیچھے اسمبلی تک آ گیا یہ نون لیگ کا گلو بٹ ہے اگر مجھے کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری نواز شریف اور شہباز شریف پر عائد ہو گی کیونکہ وہ میری سچا ئی‘ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرنے اور عمران خان کے ساتھ رہنے سے خائف ہیں اس لئے وہ مجھے دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سچ بولنا چھوڑ دوں لیکن میں مر جاﺅں گا سچ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا انہوں نے کہا کہ لین دین کے معاملے اسمبلیوں میں حل نہیں ہوتے شریفوں کی قبر کی دیواروں تک پےچھا کروں گا بعدازاں انہوں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائی جس میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا جس نے پارلیمنٹ میں مجھ پر حملہ کیا پہلے بھی فون پر دھمیاں دی گئیں مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف برادران ہوں گے پولیس نے ملک نور اعوان کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ قومی اسمبلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا حکومت کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا اور متعلقہ شخص کو پوچھ گچھ کے لئے تحویل میں لے لیا گیا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں شیخ رشید احمد نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وہ اسمبلی کے باہر گئے تو ایک شخص نے انہیں گیٹ نمبر ایک پر روک کر کہا کہ آپ نے میرے پیسے دینے ہیں‘ میرے ساتھ ڈرامہ رچایا گیا اور بدتمیزی کی گئی ہے اس واقعہ کا نوٹس لیا جائے۔ اجلاس کے صدر نشین نے سارجنٹ کو حکم دیا کہ وہ واقعہ کی تفصیلات معلوم کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس شخص کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے اور اسے اسمبلی سے باہر جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بھی کہا کہ پارلیمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ شیخ رشید کو پارلیمنٹ کے اندر ہراساں کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی شیخ رشید کی نشست پر جاکر واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان کو بتایا کہ چیئر کے حکم پر اس شخص کو حراست میں لے گیا ہے وہ اب پولیس کی حراست میں ہے۔ چیئر کی ہدایت کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ متعلقہ شخص گرفتار تو ہوگیا ہے مگر وہ شخص کس رکن کی سفارش پر یہاں آیا اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔ پینل آف چیئرمین محمود بشیر ورک نے ہدایت کی کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ایسے شخص کے فارم پر دستخط نہیں کرنے چاہئیں جس کو وہ نہ جانتے ہوں۔ صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ وہ شیخ رشید احمد پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا حکومت کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا اور جو کچھ پارلیمنٹ کے باہر انہوں نے میرے ساتھ کیا یہ ان کے خلاف جائے گا انہوں نے کہا کہ میں عمرہ پر گیا تو لوگ میرے ساتھ تصویریں کھنچاوتے رہے وہاں سفید کپڑوں والوں نے مجھے پکڑ لیا کہ تو کوئی پیر ہے تو میں نے انہیں سمجھایا کہ نہیں یہ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا نوازشریف نااہل ہو گئے تو کبھی شہباز شریف کو آگے نہیں لائیں گے اگر ایسا ہوا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا میں نوازشریف حکومت کے سو سوا سو دن سے زیادہ نہیں دیکھتا جب تک نوازشریف اقتدار میں ہے ملک ترقی نہیں کر سکتا رانا ثناءاللہ یاد رکھیں نوازشریف اپنی اولاد کے سوا کسی کے نہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسمبلی کے باہر جو شیخ رشید سے ہوا وہ ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ ماضی میں بھی ن لیگ کرکٹرز اورنجم سیٹھی سمیت دیگر لوگوں پر حملے میں ملوث رہی ہے۔ حسین نواز کی کرسی پر تصویر وائرل ہونے سے کون سی قیامت آگئی ہے جو اتنا شور مچا رہے ہیں۔چوری اورمنی لانڈرنگ سے ملک کمزور ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شوکت خانم فنڈز ریزنگ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جے آئی ٹی پر حملے کئے جا رہے ہیںاس سے وہ دور یاد آگیا ہے جب انہوں نے ڈنڈے پکڑکر سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ جے آئی ٹی پر حملے اس لئے کئے جا رہے ہیں کہ شریف بچ جائےں۔اس مرتبہ شریف نہیں بچےں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ جو ہوان لیگ کی مکمل منصوبہ بندی تھی۔انہوں نے اس واقعہ پر غم وغصہ کااظہار کیا۔انہوںنے جے آئی ٹی پر لیگی رہنماو¿ں کی تنقید کے جواب میں پیر کو عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے وارننگ دےتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ جارہے ہیں ہم بھی ایسا کریں گے۔ سارے درباری شریف خاندان کوبچانے کے لئے لگے ہوئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv