تازہ تر ین
shahbaz-sharif

صحت کیلئے اربوں کے فنڈز مختص, وزیراعلیٰ کا ہیلتھ پروگرام بارے اہم اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس مےں ہےلتھ سےکٹر رےفارمز پروگرام پرپےش رفت اورحاصل ہونےوالے نتائج کاجائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف اورروڈ مےپ ٹےم نے پروگرام پر ہونے والی پےش رفت پر اطمےنان کا اظہار کےا ۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہےلتھ سےکٹرمےںاصلاحات کے شاندار پروگرام کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں صحت کے شعبہ کےلئے 263ارب 22کروڑروپے کے رےکارڈ فنڈ مختص کےے گئے ہےں ۔ صحت کے شعبہ کےلئے تارےخ ساز فنڈ اس بات کا عکاس ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو جدےد طبی سہولتوں کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔انہوںنے کہا کہجزا اورسزا کے موثرنظام کی بدولت ہےلتھ کےئر سسٹم کو بہتر سے بہتر کےا جارہا ہے ۔وزےراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹر ہسپتال شےخوپورہ کو بہترےن ہسپتال بنانے پر ڈپٹی کمشنر ارقم طارق اوراےم اےس ڈاکٹر شہنازاورانکی پوری ٹےم کو شاباش دی۔وزےراعلیٰ نے اےم اےس ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹر ہسپتال شےخوپورہ اوران کی ٹےم کےلئے شاندار کارکردگی پر 10لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانےت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔وزےراعلیٰ نے امےونائزےشن پروگرام مےں اہداف کے حصول پر محکمہ صحت کی کارکردگی کی ستائش کی ۔انہوںنے کہا کہ ادوےات کی خرےداری ،ترسےل اورتقسےم کا جدےد نظام وضع کرلےاگےا ہے ۔اس جدےد نظام سے جعلی اورغےر معےاری ادوےات کے گھناو¿نے کاروباراورادوےات کی خردبرد کا خاتمہ ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں مےںمستحق مرےضوں کواعلی معےار کی ادوےات مفت فراہم کی جارہی ہےں۔ادوےات کے نمونے تجزےے کےلئے ےورپ،افرےقہ ،سنگاپور،تھائی لےنڈ اور ترکی کی لےبز مےں بھجوائے گئے ہےں۔صوبائی دارلحکومت مےں جدےد ترےن ڈرگ ٹےسٹنگ لےب بھی پوری طرح فنکشنل ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں مےں سٹی سکےن مشےنوں کی فراہمی کے پروگرام پر بھی تےزی سے عملدر آمد جاری ہے اوران سٹی سکےن مشےنوں سے عوام کو ان کی دہلےز پر 24گھنٹے سٹی سکےن کی سہولت ملے گی۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں مےں اصلاحات کے عمل کے بھی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہےں ۔ہسپتالوں مےں وےسٹ مےنجمنٹ کےلئے انسی نرےٹرزکی تنصےب کو بھی ےقےنی بناےا جا رہا ہے ۔صوبے بھر مےں جدےد طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے گئے ہےں اورکچھ ہسپتالوں کی تعمےر کاکام جاری ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ اورپبلک ہےلتھ انسٹی ٹےوٹ کی تنظےم نو کر کے انہےں جدےد خطوط پر استوار کےا جارہا ہے ۔خادم پنجاب دےہی اےمبولےنس سروس کا بھی آغاز کےاگےا ہے جس سے دےہی آبادی کو سہولت ملے گی۔دےہی و بنےادی مراکز صحت مےں طبی سہولتوں کی بہتری کےلئے تےزرفتاری سے اقدامات کےے جارہے ہےں ۔بنےادی و دےہی مراکز صحت کےلئے نئی الٹراساو¿نڈ مشےنےں مرحلہ وار پروگرام کے تحت خرےدی جارہی ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ہےپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کو موثر انداز سے آگے بڑھا رہی ہے ۔صوبائی دارلحکومت مےں مرکزی ہےپاٹائٹس کلےنک جگر کے مرےضوں کو طبی سہولتےں فراہم کررہا ہے جبکہ صوبے کے تمام اضلاع مےں اےسے فلٹر کلےنک کے قےام کے پروگرام پر تےزی سے عملدر آمد جاری ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہےپاٹائٹس کنٹرول بل کا مسودہ بھی تےار کرلےاگےا ہے۔ہےپاٹائٹس کے مرےضوں کی سکرےنگ کےساتھ انہےں علاج معالجہ بھی فراہم کےا جارہاہے ۔وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ ہسپتالوں مےں مےڈےکل آفےسرز اورکنسٹلنٹس کی کمی دور کرنے کےلئے اقدامات کو مزےد تےزکےا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ادوےات کی سٹورےج کےلئے سٹےٹ آف دی آرٹ وےئر ہاو¿سزبنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ہسپتالوں کی جےنیٹورےل آو¿ٹ سورس کرنے کے بھی اچھے نتائج بر آمد ہوئے ہےں ۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 40 ہسپتالوں مےں اصلاحات کا عمل تےزی سے آگے بڑھاےا جارہا ہے اوران ہسپتالوں کےلئے جدےد مشےنری اورطبی آلات خرےدے جارہے ہےں ۔وزےراعظم ہےلتھ انشورنس سکےم کا دائرہ پورے صوبے تک پھےلاےا جارہا ہے ۔ اس سکےم سے لاکھوں غرےب خاندانوںکوسرکاری و نجی ہسپتالوں مےں معےاری طبی سہولتےں مفت حاصل ہوںگی۔ہاسپٹل انفارمےشن مےنجمنٹ سسٹم کی جانب بھی تےزی سے بڑھنا ہے ۔سرمائےکل باربر نے شاندار بجٹ پےش کرنے اورصحت کے شعبہ کےلئے خطےر وسائل مختص کرنے پر وزےراعلیٰ پنجاب کو مبارکباددی۔انہوںنے کہا کہ شہبازشرےف کی قےادت مےں صحت کے شعبہ کی بہتری کےلئے شاندار کام ہوا ہے ۔مجھے خوشی ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں صحت کے شعبہ کےلئے خطےر فنڈز رکھے گئے ہےں ۔پاکستان مےں ڈےفڈ کی سربراہ جوانا رےڈ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہےلتھ سےکٹر رےفارمز پروگرام پر متاثر کن انداز مےںعملدر آمد کےا ہے ۔آپ کی ٹےم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔نمائندہ ےونےسف نے کہاکہ پنجاب حکومت کی امےونائزےشن پروگرام پر عملدر آمد کے حوالے سے کارکردگی قابل ستائش ہے۔صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفےق،خواجہ عمران نذےر،بےگم ذکےہ شاہنواز،مشےر ڈاکٹر عمر سےف،منےجنگ پارنٹر ڈلےوری اےسوسی اےٹس سرمائےکل باربر ،پاکستان مےں ڈےفڈ کی سربراہ جوانا رےڈان کی پوری ٹےم ،چےف سےکرٹری،سےکرٹرےز صحت اورمتعلقہ حکام نے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور روڈمیپ ٹیم نے پروگرام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے تاریخ ساز فنڈز مختص کئے ہیںاور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے اوریہ رواں مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سے تقریباً 33 ارب روپے زیادہ ہے۔ صوبے کی تاریخ میں شعبہ تعلیم کیلئے پہلی بار وسائل میں اتنا زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے تاہم مقرر کےے جانےوالے اہداف کے حصول کیلئے ہمیں محنت اور عزم کے ساتھ آگے کا سفر طے کرنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران روڈ میپ پروگرام کے تحت اہداف کے حصول کے حوالے سے بہترین انداز میں پیش رفت کی گئی ہے جس پر پوری ٹےم مبارکباد کی مستحق ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے کم کارکردگی دکھانے والے 4300 سکولوں کو آﺅٹ سورس کیا ہے اور آﺅٹ سورسنگ کے باعث ان سکولوں میں بچوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اور تعلیم کا معیار بھی بڑھا ہے اورمےں سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے مزید سکولوں کو آﺅٹ سورس کرکے اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید 10 ہزار سکول آﺅٹ سورس کرنے کا پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں اقدامات کرکے جلد حتمی پلان پیش کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ 2018 تک سکولوں میں بچوں اور بچیوں کی شرح داخلہ کے ہدف کا حصول ہر صورت یقینی بنانا ہے اور سکولوں میں شرح داخلہ میں اضافہ کیلئے محنت سے کام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 پسماندہ اضلاع میں لڑکیوں کے وظائف میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس پروگرام سے قوم کی 4 لاکھ 62 ہزار بیٹیاں تعلیم سے مستفید ہو رہی ہیںجبکہ آئندہ مالی سال میں اس پروگرام کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،اس پروگرام کے باعث سکولوں مےں شرح داخلہ مےں نہ صرف اضافہ ہوا ہے بلکہ شرح داخلہ برقرار بھی رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ”خادم پنجاب سکول پروگرام“ کے تحت سکولوں میں ہزاروں اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔اس منصوبے کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے اور مجموعی طور پر صوبے کے پرائمری سکولوں میں 36 ہزار نئے کلاس روم تعمیر کئے جائیں گے اوراس اقدام سے سکولوں میں شرح داخلہ میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کا کام جون 2017 تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں 25 لاکھ بچے داخل ہوئے ہیں۔ 2018 تک مزید 3 لاکھ بچوں کو ووچر سکیم کے تحت سکولوں میں داخلہ دیا جائے گا۔اس اقدام نے صوبے میں تعلیمی منظرنامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں خالی آسامیوں کو فوری پر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے والدین کے فیڈبیک کیلئے بنائی جانے والی ہاٹ لائن کا دائرہ کار 36 اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے سکولوں میں ٹیبلٹس فراہم کئے گئے ہیںاور سکولو ںمیں ٹیلبٹس کی فراہمی کا پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ٹیچرز کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کرنے کا میکانزم ترتیب دیا جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خادم پنجاب اجالاپروگرام کے تحت بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو سولر پےنلز دےئے جائےں گے جس پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔خادم پنجاب اجالاپروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کےا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزار وںسکول شمسی توانائی کے ذرےعے روشن ہوں گے اور لاکھوں بچوں اوربچےوں کو اس شاندار پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ےہ پاکستان کی تارےخ کا پہلااورمنفرد منصوبہ ہے ۔بجلی سے محروم دوردراز علاقوں کے سکولوں کو سولر پےنلز کی فراہمی سے تعلےمی ماحول مےں بہتری آئے گی۔ اجلاس کے دوران سکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں اضافہ کیلئے کمیونٹی سکولز کھولنے کی تجویز پر غورکےاگےا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت پنجاب سکولز ریفارمز روڈ میپ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا-10منٹ کے وقفے کے بعد دوسرا اجلاس شروع ہوا جو اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا- اوراس اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا-اس طرح مجموعی طو رپر دونوں پروگراموں پر پیشرفت کا 5گھنٹے تک تفصیل سے جائزہ لیا گیا-وزیراعلی محمد شہبازشریف اور روڈ میپ ٹیم نے دونوں پروگراموں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بہترین ہیومن ریسورس ضروری ہے -انہوںنے کہا کہ مستقبل کے تقاضوں اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر ہیومن ریسورس کا انتخاب کرنا ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ پیشہ وارانہ ہیومن ریسورس سے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے اورعوام کو اچھی خدمات میسر آتی ہیں اس لئے اداروں میں با صلاحیت ہیومن ریسورس لانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں – صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمن ، ایم این اے حمزہ شہباز شریف، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ حکام کے علاوہ ایچ آر ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں 1200 میگاواٹ کے نئے گیس پاور پلانٹ کے منصوبے کے امور کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کی سنجیدہ کاوشیں رنگ لائی ہیں- انہوںنے کہا کہ 1200 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کیلئے ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں – توانائی کے دیگر منصوبوںکی طرح اس منصوبے کو بھی تیزی سے آگے بڑھانا ہے- وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ کمپنی تشکیل دی جائے -اس کمپنی کا نام پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ ہو گا-چیف سیکرٹری ، چیئرمین پنجاب پاور کمپنی ، سیکرٹری توانائی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی متوازن اور تیز رفتار ترقی پر مبنی شاندار بجٹ پیش کیا ہے اور اس بجٹ میں دیہی اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور جنوبی پنجاب کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخ ساز وسائل رکھے گئے ہیں جبکہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ صوبے کی پائیدار ترقی، مضبوط معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کا ضامن ہے کیونکہ اس میں پنجاب کو محفوظ، خوشحال، تعلیم یافتہ، معاشی طور پر مستحکم اور صنعتی و زرعی لحاظ سے ترقی یافتہ صوبہ بنانے کیلئے جامع اور موثر پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور یہ بجٹ فلاح عامہ کیلئے ایک مربوط معاشی دستاویز ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ماضی کی طرح مالی سال برائے 2017-18 کیلئے بھی شاندار فلاحی، مثالی اور ریکارڈ ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv