تازہ تر ین

اسلامی کانفرنس طلب, مقصد بھی سامنے آگیا

لاہور (خصوصی ر پورٹ) ایران اور سعودی عرب میں تنازع ختم کرانے اور مسلم ممالک کے درمیان امن قائم رکھنے کیلئے پاکستان یا ترکی میں اسلامی ممالک کی کانفرنس بلوانے پر غور جاری ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے جلد اس سلسلہ میں مسلم ممالک سے رابطے شروع کردیئے جائیں گے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق ایران اور سعودی عرب کے آپس کے خر اب تعلقات سے پاکستان کے اندر بھی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ اور فرقہ وارانہ فسادات برپا ہونے کے پیش نظر عسکری اور سیاسی قیادت اس چیز پر زور دے رہی ہے کہ خطہ کے امن کیلئے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں سردمہری ختم ہونا ضروری ہے۔ پاکستان نے اس سلسلہ میں سفارتی سطح پر نہ صرف رابطے تیز کردیئے بلکہ اپنے ہم خیال اسلامی ممالک کو بھی کردار ادا کرنے کیلئے کہا ہے۔ پاکستانی وفد کا جلد ایران کا دورہ بھی متوقع ہے۔ وفد کے ارکان کوشش کریں گے کہ سعودی عرب اور ایران کو ایک ٹیبل پر بٹھایا جائے۔ اعلیٰ حکومتی ذمہ داروں اور حساس ادارں کو یہ رپورٹس بھی ملی ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کو مزید بڑھانے اور اس خطہ میں اسلامی ممالک کے درمیان فساد پیدا کرنے میں بھارت‘ امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ ادارے سرگرم ہیں۔ دشمنوں کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک آپس میں لڑیں تاکہ اس کی آڑ میں پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ فسادات برپا کئے جاسکیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv