تازہ تر ین

عالم اسلام سے تعاون کی اپیل

ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیاہے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے دو اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں انہوں نے یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ” روس اور عالم اسلام “کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹیجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس اٹھارہ اور انیس مئی کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہوگا ، اس کا عنوان بھی روس اور عالم اسلام ہے۔ روسی صدر نے دہشت گردی، انتہاپسندوں اور سماجی و اقتصادی مسائل میں اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ روس پر پورا بھروسہ رکھیں کیونکہ روس ہرطرح کے تعصب، نسلی امتیاز اور منہ زوری سے دور رہتے ہوئے منصفانہ اور جمہوری عالمی نظام قائم کرنے کے لئے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv