تازہ تر ین

خبردار تکیے پر اس کپڑے کا غلاف مت چڑھائیں ورنہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)جلد کو جوان اور صحت مند رکھنے کیلئے خواتین کتنے جتن کرتی ہیں۔ مہنگی کریمیں، پارلر کے چکر اور طرح طرح کے گھریلو نسخوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن جلد کیلئے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز کو یکسر نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق معروف کاسمیٹک ڈاکٹر لورا لنچ نے بتایا کہ تکیے پر چڑھایا جانیوالا کاٹن کا غلاف جلد کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے ۔ اس کی رگڑ سے چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے جس سے چھائیاں و جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور جلد بوڑھی اور کھردری نظر آنے لگتی ہے ۔آسٹریلوی ڈاکٹر لورا لنچ نے ہدایت کی ہے کہ تکیے پر کاٹن کے بجائے ریشمی کپڑے کا غلاف استعمال کرنا چاہیے ۔کاٹن کا کپڑا جلد کیساتھ چپکنے اور چہرے کی حرکت کیساتھ جلد کے ایک طرف کھنچنے کا سبب بنتا ہے اس طرح چہرہ چھائیوں سے بھر جاتا ہے جبکہ ریشم کے غلاف والے تکیے پر نیند بھی پرسکون آتی ہے جو چہرے کی شادابی کا باعث بنتی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv