تازہ تر ین

برطانوی لڑکی نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر دیکھ کر خودکشی کرلی

لندن (فارن ڈیسک) ایک ایشیائی لڑکے نے اپنی برطانوی دوست لڑکی کی ایسی تصویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی کہ لڑکی نے دیکھتے ہی خودکشی کرلی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز کے شہر ہیلسوین کی 16 سالہ فوبمے کنوپ کی انٹرنیٹ پر ایک ایشیائی لڑکے سے دوستی ہوگئی۔ ایک روز دونوں انسٹاگرام پر چیلنگ کررہے تھے کہ باپ شادی کے موضع پر آگئی۔ اس پر فوبمے نے از راہ مذاق لڑکے سے کہا کہ مجھے تمہارے والدین کو اس شادی پر رضامند کرنے کے لئے اپنی جلد تمہاری طرح سانولی بنانی پڑے گی۔ ساتھ ہی لڑکی نے ایک تصویر ایڈٹ کرکے اس میں اپنی رنگت قدرے سیاہ کردی اور سر پر ایک سکارف بھی پہنا دیا اور وہ تصویر پرائیویٹ چیٹنگ میں لڑکے کو بھیج کر لکھا کہ مجھے اپنی جلد اس طرح کی بنانی ہوگی۔ لڑکے نے وہ تصویر پرائیویٹ چیٹنگ کے باہر انٹرنیٹ پر شیئر کردی جو ان کی آن میں انٹرنیٹ پر پھیل گئی۔ پورسٹ کے مطابق تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کے جانے پر فوبمے کو خدشہ لاحق ہوگیاکہ لوگ اس کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کریں گے اور اسے نسل پرست سمجھیں گے۔ وہ اس سوچ کو لے کر اس حد تک پریشان ہوئی کہ اس نے پھندہ لے کر خودکشی کرلی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv