تازہ تر ین
trump-1

صحافی کا تلخ سوال, ڈونلڈ ٹرمپ کا افسوسناک ردعمل

واشنگٹن(اے این این) صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نشریاتی ادارے کو دیا جانے والا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ٹرمپ کو میزبان جون ڈکنسن کی طرف سے کئی تلخ سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ٹرمپ نے بھاگ نکلنے میں ہی عافیت جانی۔ میزبان نے سوشل میڈیا پر اوباما کو بیمار ذہن کا کہنے سے متعلق سوال کیا تو ٹرمپ نے میزبان کو جھاڑ پلا دی، اور میزبان کو کہا کہ وہ یہ سوال نہیں پوچھ سکتے تاہم میزبان کی جانب سے اصرار کرنے پر ٹرمپ نے پروگرام ادھورا چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ سے فون ٹیپنگ کے الزامات سے متعلق بھی سوال کیا گیا لیکن ٹرمپ الزامات کے ثبوت سے متعلق دلائل سے جواب نہیں دے سکے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv