تازہ تر ین

سمارٹ فون کو زیادہ تیزی سے چارج کرنے کا طریقہ

لاہور (نیٹ نیوز) موجودہ دور سمارٹ فون کا ہے، سب کے پاس سمارٹ فون موجود ہیں‘ مصروف زندگی اور اس کا بڑھتا ہوا استعمال اجازت نہیں دیتا کہ زیادہ وقت کیلئے چارجنگ کی جائے۔ تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے سمارٹ فون کو کم وقت میں زیادہ چارج کیا جاسکے؟ جی ہاں! بالکل ہے۔ سب سے پہلے اپنے فون کو ایئرپلین موڈ پر ڈالیں اس سے آپ کی تمام ایپلی کیشنز بند ہو جائیں گی، ساتھ ہی وائی فائی سگنلز اور بلیو ٹوتھ ڈیوائسز بھی ڈس کنیکٹ ہو جائیں گے۔ یہ تمام چیزیں زیادہ بیٹری خرچ کرتی ہیں۔ اس کے بعد ایک آئی پیڈ یا ٹیبلٹ کا وال چارجر لیں یہ دیگر چارجر کے مقابلے میں زیادہ بجلی فی سیکنڈ ایمپئیر آپ کے فون تک پہنچاتا ہے۔ کمپیوٹر یو ایس بی پورٹ 0.5 ایمپئیر، فون چارجر 1.0 ایمپئیر جبکہ ٹیبلٹ چارجر 2.1 ایمپئیر بجلی فراہم کرتا ہے۔ ٹیبلٹ چارجر پانچ منٹ میں 10 فیصد بیٹری چارج کریگا جبکہ کوئی عام چارجر 5 منٹ میں صرف 3 یا 5 فیصد بیٹری چارج کرتا ہے۔ اگر آپ اپنا فون زیرو سے 100 فیصد چارج کرتے ہیں تو آپ کا تقریباً ایک گھنٹہ بچ جائے گا لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کا فون کتنا پرانا ہے اور آپ اپنی بیٹری کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv