تازہ تر ین
modi

وزیراعظم کیخلاف مکمل ہڑتال ….فوج پر بم حملہ

ادھم پور، نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر پوری وادی میں شٹر ڈاون ہڑتال، احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور یوم سیاہ منایا گیا،ا حتجاج روکنے کیلئے اہم سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ، مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر کے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا،بھارتی وزیراعظم کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی احتجاج کیا گیا ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیرمیں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پرملک کی سب سے طویل سرنگ کا افتتاح کرنے کے بعد کشمیریوں نوجوانوں کو مشورے دیتے رہے اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو مخاطب کرکے پاکستان کو تنقید کانشانہ بناتے رہے ،مودی کا کہنا تھاکہ دوسری طرف کے لوگ خود کو کنٹرول نہیں کرسکتے میں آزاد کشمیر کے لوگو ںکو بتانا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر کیسے ترقی کرسکتا ہے ،زاد کشمیر کے لوگوں دکھانا چاہتے ہیں کہ ترقی کیا ہوتی ہے تاکہ انھیں معلو م ہوسکے کہ انھیں کنٹرول کرنے والے انکا استحصال کررہے ہیں،کشمیریو ںکو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے سامنے دو سڑکیں ہیں سیاحت اور دہشتگردی ،40سال تک بہت خون بہایا گیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا اگر کسی نے کچھ کھویا ہے تو ایک ماں نے اپنا بیٹا کھویا ہے۔اتوار کوبھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیرمیں جموں سرینگر نیشنل ہائی وے پرملک کی سب سے طویل سرنگ کا افتتاح کردیا اس موقع پر کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔چنئی اور ناشری کے درمیان ٹنل سے ایک سال کے دوران 99کروڑ روپے مالیت کے ایندھن کی بچت ہوگی۔یہ بھارت کا پہلا اور دنیا کا چھٹا بڑا ٹنل ہے جس میں مسافروں کو تازہ ہوا فراہم کرنے کیلئے وینٹیلیشن کا نظام ہے ۔سرنگ کی تعمیر پر 2519کروڑ روپے لاگت آئی جو مسافروں کیلئے ہر قسم کے موسم میں ایک محفوظ اور تیز راستہ فراہم کرے گی۔چینئی ناشری ٹنل ایشیا میں طویل ترین ٹنل ہے۔ادھموپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کے احکامات دینے والے انتہاپسند ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیری نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 40سال کی خونریزی سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ، ریاست کی ترقی اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے دہشتگردی کو چھوڑ کر سیاحت کا انتخاب کرنا چاہیے ۔مودی نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے نعرے کشمیریت،جمہوریت،انسانیت کو دوہراتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کی کہاوت کو ریاست کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے استعمال کیا جائے گا کوئی بھی رکاوٹ ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔مودی نے پتھر پھینکنے والے نوجوانوں سے کہاکہ ان پتھروں کا بہتربنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ا نریندر مودی نے کہا کہ اگر کشمیری نوجوان صوفی ثقافت کی انمول روایت کو نظر انداز کریںگے تو وہ اپنا آج کھو دیں گے اور اپنے مستقبل کو اندھیرے میں ڈال دیں گے ۔نریندر مودی نے ڈھکے چھپے الفاظ میںکشمیر کے حوالے سے پاکستان کے حکمرانو ںکو بھی یہ کہہ کر نشانہ بنایا کہ وہ خود کی دیکھ بھال بھی نہیں کرسکتے ہماری حکومت جموں وکشمیر میں ترقی کو تیز رفتار بنانے کیلئے پرعزم ہے ، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کشمیر کی ترقی میں شانہ بشانہ کھڑےں ہوں گے ۔میں کشمیر کے نوجوانوں کو بتاناچاہتا ہوں کہ ایک پتھر کی طاقت کیا ہے ،ایک طرف گمراہ نوجوان پتھر پھینک رہے ہیں اور دوسری طرف نوجوان کشمیر کے مستقبل کو تعمیر کرنے کیلئے پتھر توڑ رہے ہیں،میں کشمیریو ںکو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے سامنے دو سڑکیں ہیں سیاحت اور دہشتگردی ۔40سال تک بہت خون بہایا گیا لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا اگر کسی نے کچھ کھویا ہے تو ایک ماں نے اپنا بیٹا کھویا ہے ۔انھوں نے کہاکہ دوسری طرف جو خود کو کنٹرول نہیں کرسکتے میں آزاد کشمیر کے لوگو ںکو بتانا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر کیسے ترقی کرسکتا ہے ۔آزاد کشمیر کے لوگوں دکھانا چاہتے ہیں کہ ترقی کیا ہوتی ہے تاکہ انھیں معلو م ہوسکے کہ انھیں کنٹرول کرنے والے انکا استحصال کررہے ہیں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے خلاف وادی میںحریت قیادت کی اپیل پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔ جب کہ احتجاج روکنے کے لیے اہم سڑکوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ وادی کے مختلف شہروں میں کرفیو نافذ کر کے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ۔بھارتی وزیراعظم کے دورہ جموں و کشمیر کے خلاف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاج کیا گیا اور کشمیری مہاجرین اور شہریوں نے سنٹرل پریس کلب کے باہرمظاہرہ بھی کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں تحریک آزادی کے کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے قابض بھارتی فوج وادی میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے جس میں اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ قابض فوج کے مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری بصارت سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دبے لفظوں میں مقبوضہ کشمیرکے نوجوانوں سے قابض فوجیوں پرپتھراو¿کاشکوہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں خون خرابے نے صرف ہلاکتیں اورتباہی دی اس سے کسی کوفائدہ نہیں ہوا،40سال اگرسیاحت پرتوجہ دیتے توآج صورتحال یکسرمختصرہوتی، ایک طرف پتھربرسانے والے ہیں اوردوسری طرف کشمیرکے مستقبل کےلئے پتھرتوڑنے والے ،سنگ باز سنگ تراشوں کودیکھیں،ہم نے کشمیرمیں ایشیاءکی سب سے بڑی روڈٹنل بنالی،اس طرح کی مزیدنوٹنلز بنائیں گے ، پاکستان کے عوام کودکھائیں گے کہ ان کے سیاستدان ان کیلئے کچھ نہیں کررہے ، پاکستانی کشمیر کے لوگ بھی دیکھ لیں ترقی کیا ہوتی ہے ؟۔وہ اتوارکومقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پورمیں کے علاقے بٹل بالیاںمیں 9.2کلو میٹرطویل چینانی ناشری آل ویدر روڈ ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس ٹنل کی تعمیر سے سرینگر اور جموں کے درمیان مسافت دو گھنٹے کم ہوجائے گی ۔نریندرمودی نے اس ٹنل کی تعمیر پر کشمیر ی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف ٹنل ہی نہیں بلکہ جموں وکشمیر کی ترقی کی جانب بڑی چھلانگ ہے ۔ اس موقع پرانہوں نے شکوہ کیاکہ کچھ گمراہ نوجوان پتھراﺅ کررہے ہیں جبکہ دیگر نوجوان انہی پتھروں سے بنیادی ڈھانچہ تعمیرکررہے ہیں اوروہ کشمیرکا مستقبل تعمیرکرنے کےلئے پتھرتوڑرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 40 سال سے زائد عرصے میں بہت سی جانیں ضائع ہوئیں خون خرابے نے کسی کوکچھ نہیں دیااگرانہی چالیس برسوں میں سیاحت پرتوجہ دی جاتی توآج صورتحال یکسرمختلف ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوانوں کے پاس دوراستے ہیں سیاحت اوردہشت گردی کا انہیں اس میں سے کسی ایک راستے کاانتخاب کرناہوگا جوسرحدپارکرتے ہیں انہیں اپنی بھی پرواہ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اس ٹنل سے کشمیر کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا ریاست میں سیاحت کو فروغ ملے گا جبسیاحت بڑھے گی تو معیشت بہتر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا گیا کہ یہ ٹنل عالمی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے بعض اقدامات میں ہم دنیا سے آگے ہیں ۔ اس ٹنل کی تعمیر کے بعد میں کشمیری نوجوانوں کو بتاناچاہتا ہوں کہ پتھر کی طاقت کیا ہے، سنگ بازوسنگ تراشوں کودیکھیں ۔انہوں نے کہاکہ ٹنل کی تعمیرکے بعد ہم پاکستان کے عوام کودکھائیں گے کہ ان کے سیاستدان ان کیلئے کچھ نہیں کررہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کو دکھاناچاہتے ہیں کہ ترقی کیا ہوتی ہے اورجموں وکشمیر کیسے ترقی کرسکتا ہے ؟ ۔ بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ ٹنل کی تعمیر سے علاقے کے کاشتکاروں کی تقدیربھی بدل جائےگی اس طرح کی مزید نو ٹنل کی تعمیر زیر غور ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پرشہر خاص کے نوہٹہ علاقہ میں اتوار کی شام تحریک المجاہدین کے خصوصی سکارڈ نے سی آر پی ایف پر دستی بموں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور11 زخمی ہو گئے۔ بھارتی اہلکاروں نے اس موقع پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس سے چند اہلکارزخمی ہو گئے۔ سرحد پار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری تحریک المجاہدین نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ تحریک المجاہدین کا نشانہ کشمیر پولیس نہیں بلکہ ٹاسک فورس ہے جو بھی کشمیری عوام پر ظلم و ستم میں کردار ادا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی فورسز پر بھی حملے جاری رکھے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv