پورٹ آف سپین(ویب ڈیسک )نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی میچ وننگ باﺅلنگ کی اور فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ویسٹ انڈین بلے باز ان کی باﺅلنگ کو سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے، انہوں نے 14 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور مرد میدان قرار پائے، ڈیبیو میچ میں بھی انہیں 7 رنز کے عوض 3 شکار کرنے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا تھا۔