واشنگٹن (ویب ڈیسک)وائٹ ہاﺅس کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ری پبلکن رہنماں کے تحفظات دور نہ ہو سکے جس کے بعد ٹرمپ کو شرمندگی کے ساتھ اوباما کیئر کا متبادل نیا ہیلتھ کیئر بل واپس لینا پڑا ٹرمپ نے مستقبل قریب میں نیا بل نہ لانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود ری پبلکن رہنماں کے تحفظات دور نہ ہو سکے جس کے بعد ٹرمپ کو شرمندگی کے ساتھ اوباما کیئر کا متبادل نیا ہیلتھ کیئر بل واپس لینا پڑا ۔ٹرمپ اپنی ہی پارٹی کے ایوان نمائندگان کو اپنا ہمنوا نہ بناسکےٹرمپ کے ہیلتھ کیئر بل کو ووٹ دینے بیشتر نمائندگان، ایوان میں حاضر ہی نہیں ہوئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہیلتھ کیئر بل واپس لے لیا گیا۔بیشتر ریپلکن ارکان کا خیال ہے کہ ٹرمپ کا ہیلتھ کیئر بل، اوباما ہیلتھ کیئر جیسا ہی ہے اور اس سے حکومت پربھاری اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن کا کہناہے کہ بل منظور کرانے کے لیے درکار ووٹوں میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وائٹ ہاﺅس میں صدر ٹرمپ سے طویل ملاقات کی اور بل واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ لیڈر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ آج کا دن امریکا کے لیے ایک عظیم دن ہے یہ امریکی عوام کی فتح ہے۔