لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے ہوم سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں 0-3 سے وائٹ واش کے بعد ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 5 پوائنٹس کا فرق آ گیا ہے، اگرچہ دونوں ٹیمیں اپنی سابقہ پوزیشنز پر برقرار ہیں، پاکستان 89 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں جب کہ ویسٹ انڈیز 84 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔اگر گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کو ہوم سیریز میں شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تو پھر ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کیلیے پوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی۔ ورلڈ کپ 2019 میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ رواں سال 30 ستمبر تک رینکنگ میں ٹاپ7 پر رہنے والی ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست شریک ہوں گی جب کہ باقی 4 ٹیمیں کوالیفائنگ راو¿نڈ کھیلیں گی۔