تازہ تر ین
trump

ٹرمپ کا نیا حکمنامہ, کون کونسے مسلم ممالک پر پابندی لگ گئی؟دیکھئے بڑی خبر

نیویارک، پیرس (محسن ظہیر سے، زاہد مصطفی اعوان) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوموار کو یہاں چھ مسلم ممالک سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے تاہم پہلے جاری ہونیوالے حکم نامے جو کہ سات ممالک سے متعلق تھا ، میں سے عراق کا نام نکال دیا گیا ہے ۔ نیا حکم نامہ جو کہ پہلے حکم نامے سے چھ ہفتے کے بعد جاری کیا گیا ہے ، میں چھ ممالک شام، ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کے امریکہ آمد پر پابندی عائد کر دیا گئی ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حقائق نامے کے مطابق عراق کی جانب سے ان کے وہ شہری کہ جو امریکی ویزے کے لئے درخواست دیں گے ، سے متعلق معلومات کے حصول کے سلسلے میں پہلے سے زیادہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وائٹ ہاو¿س کی مشیر کیلین کانوے کا کہنا ہے کہ نئے سفر نامے میں مذکورہ چھ ممالک کے ایسے شہری کہ جن کے پاس گرین کارڈ یا امریکی ویزہ موجود ہے، ان پر مذکورہ حکم نامے کے تحت سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے پہلے حکم نامے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا جس کے بعد عدالت کی جانب سے اس کے اطلاق کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا گیا تھا ۔ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفری پابندی کا مقصد امریکی سلامتی کے حوالے سے مختلف امور کو فول پروف بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ نے نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے جن کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے امریکہ کے نئے ویزہ کے حصول پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حکم نامے کے مطابق وہ افراد جن کے پاس پہلے سے ویزا موجود ہے، وہ امریکہ جا سکتے ہیں۔ پہلے جاری کیے گئے حکم نامے میں عراق کا بھی نام پابندی لگائے گئے ملکوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن نئے حکم نامے میں اس کانام خارج کردیا گیا ہے۔ پناہ گزینوں پر 120 دن کے پابندی لاگو ہو گی جبکہ اس حکم نامے کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv