تازہ تر ین

پی ایس ایل ،بابر اعظم نے پہلے ہی میچ میں شعیب ملک کو دن میں تارے دکھا دئیے جیت کے لیے بڑا ٹارگٹ

دبئی (ویب ڈیسک )پی ایس ایل سیزن 4کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے184رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان 183رنز بنائے تفصیل کے مطابق دبئی میں کے گرا?نڈ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ،بابر اعظم اور لیونگ سٹون نے شاندار اوپننگ فراہم کی جو بالترتیب 77اور82سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،تاہم دیگر بلے باز اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔انگرام صرف1رن بنا کر آوٹ ہوئے توکراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی صرف 4رنز بنا کر آوٹ ہو ئے جبکہ سکندر رضا بھی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور محض4رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد رضوان بھی 1سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو ئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے سی جے گرین نے 3جبکہ جنید خان اور آندرے رسل نے 1’1وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کپتان شعیب ملک کی قیادت میں محمد عباس، جنید خان اور محمد عرفان جیسے فاسٹ بالرز ملتان سلطان کا حصہ ہیں، بیٹنگ لائن میں جیمز ونس، شان مسعود، نکولس اور آل راونڈر میں بوم بوم آفریدی شامل ہیں۔ادھر کپتان عماد وسیم کی قیادت میں بابر اعظم، کولن منرو، کولن انگرام اور محمد رضوان کراچی کنگز کی شانہیں، بولرز میں محمد عامر، عثمان شنواری اور ایرون سمرز ٹیم میں شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv