تازہ تر ین

ضلع قصور میں آوارہ اور باولے کتوں کے کاٹنے سے 3 افراد ہلاک ، تحریک انصاف سے وابستہ وکلاءاور رہنما وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف ایڈیٹر خبریں ضیاشاہد سے آج ملاقات کرینگے

قصور (بیورو رپورٹ) قصور مصطفی آباد، کھڈیاں اور ضلع کے دیگر علاقوںمیں آوارہ اور باﺅلے کتے شہریوںکی جانیںلینے لگے باﺅلے کتے کے کاٹنے کی وجہ سے مصطفی آباد للیانی کا تیس سالہ عرفان شفیع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ہلاک ہوگیا جبکہ کوٹ عثمان خاںکے تین بچوںسمیت گیارہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کے ایم ایس اور دوسرے عملہ نے اپنی جان چھڑانے کے لیے زخمی حالت میں طبی امداد فراہم کرنے کی بجائے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی انتظامیہ کی نااہلی اور بدعنوانی کےخلاف وکلاءکے ساتھ ساتھ نمائندہ شہری بھی سراپا احتجاج بن گئے ممتا زسماجی کارکن قیصر ایوب شیخ ،سابق صدر بار مہر محمد سلیم ،مہر اشتیا ق احمد ،سلطان علی کمبوہ ،چوہدری محمد صادق،رانا فیصل منظور اور دیگر نے وکلاءکی بڑی تعداد کے ساتھ اس سلسلہ میں پریس کانفرنس کی انہوںنے بتایا کہ کوٹ عثما ن خاں میں باﺅلے کتوںکے کاٹنے کے باعث مضروب ہوجانیوالے تین بچو ںکو جب ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لیجایا گیا تو وہاں پر ایم ایس سمیت دیگر ڈاکٹروںنے مضروبین کے ورثاءکے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے پاس کتے اور سانپ کے کاٹنے کی ویکسین ہی موجود نہیں ہے ایم ایس نے واضح طور پر کہاکہ ہمارے پاس دیگر میڈیسن بھی دستیاب نہیں آپ ان لڑکوںکو جنرل ہسپتال لاہور لیجائیں اس طرح تمام مریضوںکو جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے وکلاءنے بتایا کہ ایسے مریضوں کو پاگل پن کے دورے پڑنے شروع ہوجاتے ہیں اور اگر بروقت انہیں ویکسئن نہ لگائی جائے تو وہ انتہائی دردناک طریقے سے جاںبحق ہوجاتے ہیں جس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ عرفان شفیع سمیت تین مریض چند دنوں کے دوران ایڑھیاںرگڑ رگڑ کر ہلاک ہوچکے ہیں ہم نے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تمام افسران کے دفاتر میں جاکر انہیں صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنا چاہا مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ ایک بھی آفیسر اپنی نشست پر موجود نہیں ملا محکمہ صحت ضلع قصور کے سربراہ اس ضمن میں کسی کی بات سننے کے لیے ہی تیار نہیں ہیں ان کے دفتر میں ہونیوالی کروڑوںروپے کی کرپشن کے قصے زبان زد عام ہوچکے ہیں تحریک انصاف کے وکلاءاور رہنماﺅںنے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں جناب ضیاشاہد سے کل ملاقات کر رہے ہیں صوبائی وزیر صحت کو پی ٹی آئی قصور کے رہنماﺅںنے ہسپتال کی بدترین انتظامی صورتحال سے فون پر آگاہ کر دیا ہے جس پر انہوںنے خود پی ٹی آئی کے رہنماﺅںکو ملاقات کی دعوت دی ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv