تازہ تر ین
Untitled-1 copy.jpg

متنازعہ ٹویٹ ،اہم خاتون کیخلاف بڑی کاروائی

استنبول(خصوصی رپورٹ) ترکی کے قومی مقابلہ حسن کی فاتح حسینہ کو گذشتہ برس ملک میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کی کوشش پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا اور انہیں اپنے اعزاز سے ہاتھ دھونا پڑے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ اِتر ایسن سے گذشتہ روز ‘مِس ترکی’ کا اعزاز واپس لے لیا گیا۔واضح رہے کہ 18 سالہ حسینہ 21 ستمبر کو استنبول میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں مِس ترکی 2017 منتخب ہوئی تھیں اور چین میں ہونے والے مِس ورلڈ کے مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے والی تھیں۔مِس ترکی ایونٹ کا انعقاد کرنے والے آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 15 جولائی 2016 کو صدر رجب طیب اردگان کی حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کے ایک سال مکمل ہونے پر ترک حسینہ نے ناقابل قبول ٹوئیٹ کی تھی۔منتظمین کے مطابق اس ٹوئیٹ کے سامنے آنے کے بعد ان کا یہ اعزاز رکھنا ممکن نہیں رہا۔واضح رہے کہ اپنی ٹوئیٹ میں اِتر ایسن نے ناکام فوجی بغاوت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 249 افراد کی خون ریزی کو اپنے ایامِ حیض کے خون سے تشبیہہ دی تھی۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے نتیجے میں جان سے جانے والے ان افراد کی قربانی کو عظیم الفاظ میں یاد کرتے ہوئے شہید قرار دیا جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv