لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی صدر محمود عباس کو وائٹ ہاﺅس دورے کی دعوت۔ وائٹ ہاﺅس ذرائع نے کنفرم کیا ہے کہ محمود عباس کو ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور وائٹ ہاﺅس آمد کی دعوت دی گئی ہے۔ دورے اور ملاقات کی تاریخ کا اعلان دونوں صدور کی مصروفیات کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔