لاہور (نیوزایجنسیاں )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔میڈیاکے مطابق دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل لگا ئے جانے والے تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوا جس میںصرف سہیل تنویر اور عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے تاہم دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ابھی حتمی سکواڈ کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان مشاورت جاری ہے جس کے بعد ایک دو د ن میں حتمی سکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔کیمپ کے پہلے ہی روز کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے جبکہ استقبالیے میں شرکت کی وجہ سے پشاور زلمی میں شامل پلیئرز نے اگلے دن رپورٹ کے بعد ٹیسٹ دیے، واضح رہے کہ چیئرمین شہریار خان پہلے ہی کہہ چکے کہ کوچ مکی آرتھر نے بعض کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہوئے انھیں دستیاب پلیئرزکے پول سے باہر کرنے کی اجازت مانگی تھی جو انھیں دے دی گئی۔قومی کرکٹر کامران اکمل ، ےاسر شاہ اور عماد وسےم دورہ وےسٹ انڈےز کے لئے ہونے والے فٹنس ٹےسٹ میں کلےئر ہو گئے ۔بتاےاگےا ہے کہ دورہ وےسٹ انڈےز کے لئے قذافی اسٹےڈےم جاری تربیتی کیمپ کے دوران کامران اکمل ، ےاسر شاہ اورعما د وسےم کا فٹنس ٹےسٹ لےا گےا جس کو کھلاڑےوں نے کلےئر کرلےا ۔اس حوالے سے کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوا ہے جو کہ پی سی بی کے معیار کے مطابق ہے اور اس سلسلہ میںکیمپ کے ٹرینر گرانٹ لوڈن زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں ۔دوسری جانب سہےل تنوےر اورعمر اکمل کا فٹنس ٹےسٹ آج دوبارہ ہوگا ۔