تازہ تر ین

صدر کی بجائے سکیورٹی گارڈ کے چرچے مگر کیوں ؟

سیول(نیٹ نیوز) گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر مون جا اِن نے حلف اٹھایا تو اس وقت بدقسمتی سے میڈیا کی توجہ انکے بجائے ان کے ایک سکیورٹی گارڈ پر مرکوز رہی۔نو منتخب صدر کے سکیورٹی گارڈ کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگ صدر کے بجائے انکے سکیورٹی گارڈ کی باتیں کرنے لگے ۔کورین صدر کے 36 سالہ سکیورٹی گارڈ شوئی ینگ جائی کی پرکشش شخصیت کی وجہ سے انکے چرچے ہو رہے ہیں اور خواتین سمیت کئی مرد صارفین نے بھی ان کی خوبصورتی پر منفرد اور دلچسپ تبصرے کیے ۔تاہم مقامی نشریاتی اداروں نے خواتین کی معلومات بڑھانے کیلئے اپنی خبروں میں بتایا کہ شوئی ینگ جائی نہ صرف شادی شدہ بلکہ وہ 2 پیاری بچیوں کے والد بھی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv