تازہ تر ین

پانامافٹبال ٹیم کی منفرداندازمیں روس میں انٹری

ماسکو(نیوزایجنسیاں) پاناما کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کی خصوصی ٹوپیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاناما کی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی، جہاں پاناما کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز جب ٹیم ماسکو ایئرپورٹ پر جہاز سے باہر آئی تو تمام کھلاڑیوں نے پاناما کا روایتی ہیٹ پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے وہ سب وہاں موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ واضح رہے کہ پاناما کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ناروے میں لٹ گئی، اوسلو میں تین کھلاڑیوں کے ہوٹل کے کمروں سے 53 ہزار یورو کی مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واردات اس وقت کی گئی جب پاناما کی ٹیم ناروے کیخلاف میچ کھیل رہی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد ملوث افراد کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ پاناما کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 18جون کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv