تازہ تر ین
ch nisar ali khan

شہباز بھی راضی کرنے میں ناکام ، پنجاب ہاﺅس چھوڑ دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار خان نے پنجاب ہاﺅس چھوڑ دیا اور اپنے دوست کے گھر سیاسی ڈیرہ بنالیا، انہوں نے پنجاب ہاﺅس چھوڑنے سے قبل اپنے مکمل واجبات ادا کیے، رپورٹ کے مطابق چودھری نثار بطور وزیرداخلہ بھی وزارت میں یبٹھنے کی بجائے پنجاب ہاﺅس میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے، دفتری امور، سیاسی ملاقاتیں، سفیروں کے ساتھ ملاقات، اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے ساتھ میٹنگز کا اہتمام پنجاب ہاﺅس میں کرتے تھے، مہمانوں کے لیے کھانا ، چائے اور خاطر تواضح کے دیگر لوازمات کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کر رہے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے دوست راجہ ناصر کے گھر پریس کانفرنس کی جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔ نواز شریف اور چودھری نثار کے درمیان تعلقات تین دہائیوں سے زائد پر مشتمل ہیں جس میں اب بریک آ چکی ہے اور شاید کوئی بریک تھرو نہ ہوسکے کیونکہ دونوں یانیہ کے حوالے سے مخالف سمت کھڑے ہیں انہیں قریب لانے میں شہباز شریف کردار ادا کرسکتے تھے، تاہم اب تک وہ بھی بے بس ہی نظرآئے ہیں ، آف دی ریکارڈ ملاقاتوں میں وہ چودھری نثار کے موقف کے حامی ہیں جس کا اظہار انہوں نے کئی مرتبہ میڈیا اور اپنے خطاب کے دوران بھی کیا لیکن شہباز شریف بڑے بھائی اور پارٹی قائدنواز شریف سے بغاوت نہیں کرسکتے، چاروناچار وہ نوازشریف کے ساتھ ہی کھڑے نظر آئیں گے، نتیجہ خواہ کچھ بھی نکلے شہباز شریف کے اس طرز عمل نے چودھری نثار کو مایوس کیا ہے، صرف شہباز شریف ہی نہیں پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی چودھری نثار کے موقف کے حامی ہیں لیکن وہ نواز شریف کے سامنے کھڑے ہونے یا اختلاف کرنے سے گریزاں ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv