چندی گڑھ(آئی این پی) بھارتی نوجوان نے محبوبہ سے شادی کرانے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل کردی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ کے رہائشی مکینیکل انجینئر کے طالب علم نے وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط ارسال کیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ ا س کی محبوبہ جو نرس کی نوکری کرتی ہے اس سے شادی کرانے میں مدد فراہم کریں۔نوجوان نے مودی کے عوامی مسائل کے حل اور مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے درخواست ارسال کر کے بھارتی وزیر اعظم سے التجا کی ہے کہ وہ اپنے کسی کارکن کو چندی گڑھ بھیجیں جو دونوں کے والدین کو شادی کیلئے رضا مند کر سکے ۔حکام کا کہنا ہے کہ چندی گڑھ میں اس نظام کے تحت موصول ہونے والی 60فیصد سے زائد درخواستیںغیر سنجیدہ ہوتی ہیں جنہیں پڑھ کر چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔