کراچی پاکستان کے مختصر دورے پر آئی ناتجربہ کار ویسٹ انڈین ٹیم مزید مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے اور ویرا سیمی پرمال انجری کے سبب پاکستان کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ویرا سیمی پرمال کی انجری کے بعد اب یہ اسکواڈ 12 کھلاڑیوں تک محدود ہو گیا ہے۔کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی20 میچ کھیلنے ویرا سیمی پرمال اپنے پہلے ہی اوور کی چوتھے گیند کراتے ہوئے پیر مڑنے کے سبب انجری کا شکار ہوئے اور انہیں اسٹریچر پر گراو¿نڈ سے باہر لے جایا گیا۔
