لاہور (نیوز ایجنسیاں) نوجوان کرکٹر مہندر پال سنگھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانی سکھ کرکٹر بن گئے ہیں ، انہوں نے کراچی میں کیریئر کا پہلا ڈومیسٹک میچ کھیلا۔تفصیلات کے مطابق مہیندر پال سنگھ کو گزشتہ سال ایمرجنگ پلیئرز کیمپ میں شامل کیا گیا تھا ، نوجوان کھلاڑی نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں انٹری کر لی ، وہ کینڈی لینڈ کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے خلاف ان ایکشن ہوئے ، انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔