Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • Demos
  • Buy Now
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

احد چیمہ کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد منجمد کرنیکا فیصلہ

adminBy adminفروری 27, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور ، اسلام آباد (این این آئی ‘آن لائن) آشیانہ ہاوسنگ سکیم مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار کنٹریکٹر شاہد شفیق عالم کو 5مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ، میڈیکل رپورٹ میں اہلیہ کی جانب سے شاہد شفیق پر تشدد کے الزامات غلط ثابت ہو گئے ۔ نیب نے بسم اللہ انجینئرنگ سروسز کے پارٹنر ملزم شاہد شفیق عالم کوایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعددوبارہ احتساب عدالت کے جج کے رو برو پیش کیا ۔ نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ سکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کی نا اہلی کی وجہ سے حکومت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، کمپنی پیراگون سٹی کی ذیلی تنظیم ہے۔ نیب نے عدالت سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی ملزم کے وکیل نے مخالفت کی تاہم عدالت نے دلائل کے بعد ملزم کو مزید 7روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 5مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کے احکامات دئیے ۔نیب نے ملزم کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی تو ملزم کے وکلا ءنے اسے مسترد کرتے ہوئے تشدد کی تصاویر عدالت میں جمع کروائیں اور موقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ اپنی منشا کے مطابق بنوائی گئی ہے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تشدد کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔گرفتار ملزم شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق، پیشی کے وقت شاہد شفیق کی حالت بالکل درست تھی۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شاہد شفیق ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل تندرست ہیں ان کو صرف معمولی ڈپریشن تھا۔خیال رہے ملزم کی اہلیہ نے نیب پر شاہد شفیق پر تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا اور نیب افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی تھی۔ قومی احتساب بیورونے گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کرادی جب کہ ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیگم احد چیمہ کی ملزم سے ملاقات کی اجازت دی اور یہ ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی گئی۔نیب کی جانب سے ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی اور کہا گیا ہے کہ احد چیمہ نیب کی تحویل میں ہشاش بشاش ہیں جس کا اندازہ تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔نیب کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کسی کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک پر یقین نہیں رکھتا اور ہر شخص کی عزت نفس کا قانون کے مطابق خیال رکھتا ہے جب کہ قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیے جارہے ہیں۔ صائمہ احد نے نیب کی حراست میں موجود اپنے شوہر کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور بیورو کریسی آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی رہائی کیلئے قانونی چارہ جوئی بھی کی جا رہی ہے۔ احد چیمہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ احد نے کہا کہ احد چیمہ کی صحت تسلی بخش ہے اورجس جگہ احد چیمہ کو بھی رکھا گیا ہے وہ بھی بہتر جگہ ہے ۔نیب لاہور نے زیر حراست ملزم احد چیمہ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور اس سلسلے میں آئندہ پیشی پر نیب عدالت کے روبرو ایک درخواست بھی دائر کریگا جس میں استدعا کی جائیگی کہ ملزم احد چیمہ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

admin

Keep Reading

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.