دبئی(خصوصی رپورٹ)دبئی کے ایک امیر ترین تاجر نے 15کروڑ روپے (45لاکھ درہم ) کا موبائل نمبر خرید لیا جسے بعد میں پتہ چلا کہ وہ اس نمبر کو ذاتی استعمال کیلئے کارآمد نہیں لا سکتا۔خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ سال 3کروڑ درہم سے زائد مالیت میں ڈی 5دبئی نمبر پلیٹ خرید کر مشہور ہونے والے دبئی کے تاجر بلویندرسنگھ ساہنی نے نیلامی کے دوران15کروڑ روپے کا خصوصی ڈی یو موبائل نمبر(8888888۔058) خرید لیا تاہم ا س کے 2گھنٹے بعد ہی اس کی یہ خوشی غم میں تبدیل ہو گئی جب اسے پتہ چلا کہ جو سم اس نے خریدی ہے اسے ذاتی استعمال کیلئے تو بروئے کار ہی نہیں لا یا جا سکتا۔ میں اس نمبر کو کبھی استعمال نہیں کر سکتا ، خریداری کے بعد سے اب تک صرف 2گھنٹوں کے دوران مجھے 1ہزار کالز موصول ہو چکی ہیں ۔گزشتہ سال بلویندر سنگھ کو سوشل میڈیا پرلوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک نمبر پلیٹ کی خریداری کیلئے اسے اتنی قیمت ادا کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟مگر موبائل نمبر کے حوالے سے اس حالیہ نیلامی کی تمام رقم خیرات کیلئے استعمال کی جا رہی ہے جس پر اس تاجر کا کہنا ہے کہ وہ دبئی اور یہاں کے لوگوں کو اپنی رقم واپس دیتا رہے گا کیونکہ وہ ایسا کر سکتا ہے۔تاجر نے مزید کہا کہ میں اس نمبر کو خریدنے کے ذہن سے گیا تھا کیونکہ میں اسے خریدنا چاہتا تھا لہذا میں نے صرف یہی سوچا تھا۔ جب میں کوئی چیز خریدنا چاہوں تو حدود متعین نہیں کرتا خاص طورپر جب یہ خریداری خیرات کیلئے ہو .