تازہ تر ین

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا شاہد آفریدی کیلئے شاندار تحفہ

لاہور(آئی این پی)سابق قومی کپتان و سٹار آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے پوری دنیا میں لاکھوں مداح موجود ہیں اور پاکستان میں تو انہیں اتنی عزت بخشی جاتی ہے جو شا ید ہی آج تک کسی کرکٹر کو ملی ہو اور اس کا بات کا اعتراف سابق قومی کرکٹرز بھی کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی لالہ کے سحر سے بچ نہ سکے اور انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی بوم بوم آفریدی کی صلاحیتوں کے معترف ہیں جس کا ثبوت وہ ایک تحفہ ہے جو انہوں نے شاہد خان آفریدی کو ایک پیار بھرے پیغام کیساتھ بھیجا ہے۔ویرات کوہلی نے شاہد خان آفریدی کو اپنی شرٹ تحفے کے طورپر بھیجی ہے جس پر 18 نمبر اور ویرات کوہلی کا نام درج ہے جبکہ اس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنے دستخط کئے ہیں۔ویرات کوہلی نے شرٹ تحفے میں دینے کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ آپ کے خلاف کھیلنے میں ہمیشہ بہت خوشی ہوئی۔ویرات کوہلی کی جانب سے تحفہ ملنے پر ایک جانب جہاں پاکستانی خوشی سے نہال ہیں تو بھارتی اپنا سا منہ لے کر رہ گئے ہیں کہ ایک جانب بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیں ہے۔تو دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو تحفے تحائف بھیج رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv