Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟
  • مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان
  • ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت
  • سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق
  • اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز
  • آسٹریلوی ٹیم کے دورہ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان
  • پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا
  • سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا
  • لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ
  • پاکستان سے حج آپریشن 2026 کا باقاعدہ آغاز
  • جنگ بندی میں شاید توسیع نہ کروں، بدقسمتی سے بم دوبارہ گرانا پڑے گا، ٹرمپ
  • دشمن کو عبرتناک شکست دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی سپریم لیڈر
  • اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے بورڈ آف پیس کو بھی غزہ میں مشکلات کا سامنا
  • امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
  • کل ذہین شخصیت وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، بڑا سرپرائز مل سکتا ہے، ٹرمپ
  • امریکا: ویڈیو گیم کھیلنے میں مشغول معمر خاتون نے سب کو پریشان کر دیا
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

جرنیل،ججزاور سیاستدان نیا عمرانی معاہدہ کریں،شہبازشریف

By adminدسمبر 24, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایکسپو سنٹرمیں یوم قائداعظم کے حوالے سے ”قائد کا خواب تعبیر بنا پنجاب“ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم خدمات کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مختلف ممالک کے سفارتکاروں، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی، صنعتکاروں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی، جس کے نتیجے میں ہمیں آزاد خطہ نصیب ہوا اور آج ہم یہاں بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس بات کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ ہم نے قائد کی فرمودات پر کہاں تک عمل کیا اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول میں کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں قیام پاکستان کے حصول کے لئے انتھک محنت ، جہدوجہد کی گئی اور لازوال قربانیاں دی گئیں۔ لاکھوں لوگ بھارت سے پاکستان اس لئے ہجرت کر کے آئے کہ وہ آزاد خطے میں عزت وقار کے ساتھ رہیں گے۔ جہاں قانون کی حکمرانی، انصاف کا بول بالا اور میرٹ کی بالادستی ہوگی اور سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ 23مارچ 1940کو لاہور میں قیام پاکستان کی تاریخی قرارداد منظور ہوئی او راس موقع پر سندھی، پٹھان، پنجابی، بلوچ، شیعہ، سنی اور ہر مکتبہ فکر کے ا فراد ایک مقصد کے حصول کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوئے اور اس اجلاس میں بھارت کے ایسے علاقوں سے بھی لوگ آئے جو پاکستان کا حصہ نہیں بنے، یہ وہ جذبہ تھا جو ہمارے آباﺅاجداد نے قیام پاکستان کے وقت دکھایا اور قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کےلئے بھی ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ ہمارے آباﺅ اجداد نے اپنے گھر بار اس لئے چھوڑے تھے اور جانوں کی قربانیاں دیں تھی کہ وہ ایک علیحدہ وطن میں باوقار طریقے سے نئی زندگی کا آغاز کریں گے۔ ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہے کہ گزشتہ 70سالو ںمیں ہم نے کہاں تک قیام پاکستان کے مقاصد حاصل کئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم بڑی بہادر ہے اور اس نے چیلنجز اور بحرانوں کا مقابلہ بڑی بہادری سے کیاہے۔ ملک کو بدترین سیلاب او ر زلزلوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے او ران قدرتی آفات سے بے پناہ مالی و جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم قوم نے ان بحرانوں کے دوران مثالی اتحاداور یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور ملک کو بحرانوں سے نکالا۔ انہوں نے کہاکہ جب ہمسایہ ملک نے نیوکلیئر میزائل بنائے تو ہماری قوم نے بھی اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے جرات مندانہ فیصلے کئے۔ آج پاکستان نیوکلیئر طاقت ہے اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم دفاعی طور پر مضبوط ہیں لیکن معاشی میدان میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ وہ ممالک جو ہم سے پیچھے تھے وہ آگے نکل گئے ہیں۔ 1960کی دہائی میں جنوبی کوریا پاکستان سے پیچھے تھا آج ہم سے آگے ہے، بنگلہ دیش جسے بوجھ سمجھا جاتا تھا اس کی برآمدات پاکستان سے زیادہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے لیکن ان وسائل سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ پاکستان کی اس حالت کی ذمہ دار اشرافیہ ہے، جس نے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک کو معاشی طور پر کمزور کیا۔ جاپان، جرمنی، ترکی اور چین کی مثالیں بھی ہمارے سامنے ہیں، جنہوں نے محنت کر کے تیز رفتاری سے ترقی کا سفر طے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہ امید نہیں ہوں ہماری قوم باصلاحیت ہے، اگر وہ کسی کام کے کرنے کا عزم کر لے تو کوئی پہاڑ اور سمندر راہ میں حائل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4سالوں میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے انتھک محنت کی ہے۔ محمدنوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں۔ کوئلے، گیس، سولر، ہائیڈل اور دیگر ذرائع سے توانائی کے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جن سے ہزاروں میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی ہے۔ انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے بھی انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کوئی ایسا میگا پراجیکٹ نہیں جو مقررہ مدت میں کرپشن سے پاک مکمل کیا گیا ہو، ہم نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے اور توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے، اعلیٰ معیار، شفافیت کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ او رپاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہےں۔ پاکستان کی تیزرفتار ترقی کے لئے انہیں ترقی کا انجن بنانا ہوگا۔ نوجوانوں کو سائنس و ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ۔ہم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بے مثال پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ یوم قائد اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی۔ چرچوں ، مارکیٹوں ، بازاروں اور پارکوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اورضرورت کے مطابق اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمند ایجنسی میں افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے حملے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔

admin

Keep Reading

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

پی ایس ایل: شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے پر غصے میں آگئے، بیٹ توڑ ڈالا

سونا ایک دن قیمت کم ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہوگیا

پشاور ایئرپورٹ؛ ایف آئی اے نے 2 مسافروں کو جعلی دستاویزات پر آف لوڈ کردیا

لاہور سے روڈ ٹو مکہ کے تحت پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

تازہ ترین

پی ٹی اے کی موبائل سمز بلاک کرنے کی وارننگ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

مائیکرو سافٹ کا اہم سروس بند کرنے کا اعلان

ڈیزل کے بعد عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیر مملکت

سمندری پانی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کر رہا ہے: تحقیق

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.