نیودہلی (خصوصی رپورٹ) بھارت نے پاکستان کی شرکت کے باعث اکتوبر میں شروع ہونے والے ملائیشیا میں سلطان آف جوہر ہاکی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ انڈیا ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے ایونٹ میں اس وقت تک شرکت نہیں کریں گے جب تک پاکستان 2014ءمیں ہونے والی چیمپئن ٹرافی تنازع کی غیرمشروط تحریری معافی نہ مانگے۔ سلطان آف جوہر کپ انڈر 21ٹورنامنٹ ہے جسے انڈیا نے 2014ءمیں جیتا تھا۔ یہ کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ نہیں جس کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن باڈی یا کوئی براعظمی سطح کی سرپرستی حاصل ہو‘ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا‘ 2016ءمیں جونیئر ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے الزام لگایا تھا کہ انڈیا نہیں چاہتا کہ پاکستان اس ایونٹ میں شرکت کرے۔ انڈیا نے تمام الزامات کو سختی سے روک دیا تھا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے ورلڈکپ میں شرکت نہیں کی۔
ہاکی کپ